انگلینڈ میں مقامی حکومتوں کےانتخابات،لیبرپارٹی نےمیدان مارلیا

سماء نیوز  |  May 07, 2022

انگلینڈ میں بلدیاتی انتخابات میں لیبرپارٹی میدان مارگئی اورلندن کی کاؤنسلز کا کنٹرول سنبھال لیا۔ملک بھر سےکئی خواتین سمیت بہت سے پاکستانی بھی کونسلر منتخب ہوگئے۔

لندن کاؤنسلز کی چابیاں لیبرپارٹی کے حوالے کردی گئی ہیں۔بلدیاتی الیکشن میں کامیابی پرمئیر صادق خان بھی خوشی سے نہال ہیں۔

سال 1970 کے بعد پہلی بار وینڈسورتھ اورپہلی بار ویسٹ منسٹر کی کاؤنسلزبھی لیبرپارٹی کے حصے میں آگئیں۔

مقامی ٹوری رہنماؤں نے وزیراعظم بورس جانسن سے کہا ہے کہ اس شکست کے بعد وہ اپنی پوزیشن کا جائزہ لیں۔

ان انتخابات میں کنزرویٹوپارٹی سیکڑوں نشستوں سے محروم ہوئی ہےجبکہ لبرل ڈیموکریٹس کی سیٹوں میں اضافہ ہوا ہے۔

برمنگھم میں لیبرپارٹی کی اکثریت برقرار ہے۔بریڈفورڈ میں بھی لیبرپارٹی نے میدان مارا۔

اسکاٹ لینڈ میں انس سرورکی قیادت میں لیبرتیسرے سے دوسرے نمبر پرآگئی ہے۔

برطانیہ بھرمیں کئی خواتین سمیت بہت سے پاکستانی بھی کونسلر منتخب ہوگئے ہیں۔

I’d like to thank all those who voted in todays local elections, and to @Conservatives supporters and activists across the country for their hard work to support our plan to keep council taxes low. https://t.co/drJIQ7bCgc

— Boris Johnson (@BorisJohnson) May 5, 2022

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More