میڈریڈاوپن،رافیل نڈال کو اَپ سیٹ شکست

سماء نیوز  |  May 07, 2022

Your browser does not support the video tag.

اسپین کےکارلوس الکاریز نے ہم وطن پلیئرعالمی نمبر3 رافیل نڈال کوشکست دے کراپ سیٹ کردیا۔سربیاکےنواک جوکووچ نے ہابرٹ ہرکیچ  کو زیر کرلیا۔

میڈرڈ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ میں اپ سیٹ مقابلے نے شائقین کو حیران کردیا۔5 مرتبہ کے چیمپیئن اور کلے کورٹ کنگ رافیل نڈال کوارٹرفائنل ہارگئے۔اسپین کے 19 سالہ کارلوس الکاریز نے رافیل نڈال کو شکست دی۔

پہلا سیٹ کارلوس نے چھ  دو اور دوسرا نڈال نے چھ ایک سے جیتا تاہم فیصلہ کن سیٹ میں نوجوان پلیئر نے چھ تین سے میدان مار کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسرے کوارٹرفائنل میں عالمی نمبرون ٹینس پلیئر نوواک جوکووچ نے پولینڈ کےہبرٹ ہرکازکو اسٹریٹ سیٹ میں زیرکیا۔

سیمی فائنل میں جوکووچ کا مقابلہ کارلوس الکاریزسے ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More