موبائل فون آپریٹرز کا ایڈوانس انکم ٹیکس میں کمی کا مطالبہ

بول نیوز  |  May 08, 2022

پاکستان میں موبائل فون سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں نے ایڈوانس انکم ٹیکس میں کمی نہ کرنے پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

اس حوالے سے ٹیلی کام سیکٹر کا کہنا ہے کہ حکومت کے اس اقدام سے صارفین پر مزید بوجھ پڑے گا،خاص طور پر اس سے کم آمدن والے افراد کی موبائل فون رکھنے اور انٹرنیٹ استعمال کرنے کی استطاعت میں کمی واقع ہوگی۔

وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کو بھیجے گئے خط میں مواصلاتی شعبے کی جانب سے حکومت سے استدعا کی گئی ہے کہ ٹیلی کام سروسز پر آئندہ بجٹ میں ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے کم کرکے 8 فیصد تک کردیا جائے۔

فنانس ایکٹ 2022 کے ذریعے ایڈوانس انکم ٹیکس میں 10 سے 15 فیصد اضافہ کردیا گیا ہے جس سے ملک بھر میں موبائل کمپنیوں کے 193 ملین صارفین پرمجموعی طورپرلاگو ہونے والے ٹیکس کی شرح تقریباً 35 فیصد ہوگئی ہے۔

خط کے مطابق صارفین سے مجموعی طور پر ساڑھے 34 فیصد ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے جس میں 15 فیصد ایڈوانس انکم ٹیکس اور ساڑھے 19 فیصد جنرل سیلز ٹیکس شامل ہے۔

پاکستان دنیا کے مواصلاتی شعبے میں سب سے زیادہ ٹیکس اداکرنے والے ملکوں میں سے ایک ہے جب کہ جنوبی ایشیاء میں اس کا شمار سب سے زیاہ مواصلاتی ٹیکس ادا کرنے والے ملکوں میں دوسرا ہے۔ ٹیکس کی بلند شرح ملک میں ڈیجیٹلائزیشن کی راہ میں سب سے زیادہ حائل رکاوٹ ہے۔

معیشت کے تمام اہم عوامل بشمول صحت، تعلیم اور تجارت ڈیجیٹلازیشن کے لیے ارزاں نرخوں پر انٹرنیٹ اور موبائل آنرشپ کی دستیابی نہایت اہمت کی حامل ہے۔

واضح رہے کہ مالی سال 2021 میں ایڈوانس انکم ٹیکس کی شرح کو ساڑھے 12 فیصد سے کم کرکے 10 فیصد کردیا گیا تھا جب کہ فنانس ایکٹ 2022 میں اسے 8 فیصد تک کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا، تاہم اس فیصلے کو 6 ماہ پہلے ہی واپس لے لیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں2 hours agoیوکرین جنگ کی آڑ میں جعلی خیراتی ویب سائٹس کا انکشاف

یوکرین جنگ کی آڑ میں سیکڑوں آن لائن دھوکے بازوں کا جعلی...

3 hours agoایلون مسک کو ٹوئٹر کی رقم کی ادائیگی کے لیے مزید 7 ارب ڈالرز مل گئے

کمپیوٹر سافٹ ویئر کمپنی اوریکل کے شریک بانی لیری ایلیسن، وینچر کیپیٹل...

7 hours agoجعلی ویڈیوز کا ہنگامہ لیکن دراصل ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کیا ہے؟

پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کی کچھ غیر مناسب ویڈیوز کا اس...

14 hours agoفیس بک کی سرچ ہسٹری ڈیلیٹ کرنے کا طریقہ

 گوگل کی طرف فیس بک بھی اپنے صارفین کی سرچ ہسٹری کو...

2 days agoٹوئٹر ایلون مسک کے حوالے نہ کیا جائے ، عدالت میں درخواست دائر

ٹیسلا، اسپیس ایکس اور اب ٹوئٹرکے مالک ایلون مسک کا شمار ان...

2 days agoواٹس ایپ سےاب 2GB تک فائل بھیجنا ممکن؛ آسان طریقہ جانیں

واٹس ایپ کا شمار دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشنزمیں...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More