یوکرین میں روسی فوجی نازی ازم کےخلاف برسرپیکار ہیں،صدر پیوٹن

سماء نیوز  |  May 09, 2022

روس کے صدر ولادی میر پیوٹن نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی افواج یوکرین میں نازی ازم کے خلاف جنگ کررہی ہیں۔

دوسری جنگ عظیم میں فتح کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران روسی صدر نے کہا کہ یوکرین اور اس کے اتحادی ہماری تاریخی زمینوں پر حملے کی تیاری کر رہے ہیں، ہماری سرحدوں پر ناقابل قبول خطرہ پیدا کیا جا رہا ہے۔

ولادی میر پیوٹن نے کہا کہ یوکرین میں روسی فوجی نازی ازم کے خلاف جنگ کررہے ہیں، روسی فوجی اپنے ملک اور اس  کے مستقبل کے لیے لڑ رہے ہیں تاکہ کوئی دوسری جنگ عظیم کے سبق کو نہ بھولے۔

دووسری جانب یوکرین کے صدر ولادی میر زلنسکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ روس وہ سب کچھ بھول گیا ہے جو دوسری جنگ عظیم  میں فتح حاصل کرنے والے ملکوں کے لیے اہمیت رکھتا تھا، عوام اس دن کو امن کے نعرے کے ساتھ مناتے ہیں لیکن روس نے یوکرین پراپنے حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ روس ہر سال 9 مئی کو دوسری جنگ عظیم میں جرمنی اور اس کے اتحادی ممالک کوشکست دینے کی خوشی میں یوم فتح کے طور پر مناتا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More