پاکستان بمقابلہ سری لنکاویمنز سیریز،میچ آفیشلزکااعلان

سماء نیوز  |  May 11, 2022

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 24 مئی سے شروع ہونے والی پاکستان بمقابلہ سری لنکا ویمنز سیریز کے لیے میچ آفیشلز کا اعلان کردیا۔

دونوں ممالک کی خواتین ٹیموں کے مابین ٹی 20 اور ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تمام میچز ساؤتھ اینڈ کلب کراچی میں کھیلے جائیں گے۔

سیریز میں شرکت کے لیے مہمان ٹیم 19 مئی کو پاکستان پہنچے گی۔ ٹی 20 سیریز میں شامل 3 میچز 24، 26 اور 28 مئی کو کھیلے جائیں گے۔ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز یکم، 3 اور 5 جون کو کھیلےجائیں گے۔

 آصف یعقوب، فیصل آفریدی، امتیاز اقبال اور عمران جاوید اس سیریز میں آن فیلڈ امپائرز کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ ٹی 20 انٹرنیشنل سیریز کے لیےعلی نقوی جبکہ ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے لیے جاوید ملک کو میچ ریفری مقرر کیا گیا ہے۔

امپائرز اور میچ  آفیشلزچوبیس مئی : پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل میچ ۔ آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈامپائرز)، امتیاز اقبال (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی میچ ریفری

چھبیس مئی : دوسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ۔ فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈامپائرز)، آصف یعقوب (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی میچ ریفری

اٹھائیس مئی : تیسرا ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ ۔ آصف یعقوب اور امتیاز اقبال (آن فیلڈامپائرز)، عمران جاوید (ریزرو امپائر)؛ علی نقوی میچ ریفری

یکم جون : پہلا ون ڈےانٹرنیشنل میچ ۔ آصف یعقوب اور فیصل آفریدی (آن فیلڈامپائرز)، عمران جاوید (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک (میچ ریفری))

تین جون :دوسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ ۔ فیصل آفریدی اور عمران جاوید (آن فیلڈامپائرز)، امتیاز اقبال (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک میچ ریفری

پانچ جون :تیسرا ون ڈےانٹرنیشنل میچ ، آصف یعقوب اور امتیاز اقبال (آن فیلڈامپائرز)، فیصل آفریدی (ریزرو امپائر)؛ محمد جاوید ملک میچ ریفری

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More