ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز:کیمپ میں 50کھلاڑیوں کو مدعو کرنے کاامکان

سماء نیوز  |  May 12, 2022

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم گراونڈ پر 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز سے قبل کیمپ کے لیے 50 کھلاڑیوں کو مدعو کیے جانے کا امکان ہے۔

کھلاڑیوں کو ان کی کارکردگی اور فٹنس کی سطح کا اندازہ لگانے کے لیے 25،25  کھلاڑیوں کے دو گروپوں میں تقسیم کیا جا سکتا ہے۔

سیریز کے لیے کیمپ 15 سے 25 مئی کے درمیان 10 دن تک جاری رہ سکتا ہے جب کہ اسکواڈ کا اعلان اسی ماہ کی 27 یا 29 تاریخ کو کیے جانے کا امکان ہے۔

پاکستان سپر لیگ، ڈومیسٹک کرکٹ اور جاری کاؤنٹی چیمپئن شپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ کے لیے زیر غور لایا جائے گا۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا میچ 8 جون دوسرا 10 جون اور تیسرا ایک روزہ میچ 12 جون کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں شیڈول ہے۔

سیریز کے تینوں میچز راولپنڈی میں شیڈول ہے تاہم سیاسی حالات کے پیش نظر ملتان کو متبادل وینیو کے طور پر رکھا گیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More