ہر بڑے کھلاڑی پر مشکل وقت آتا ہے، شان مسعود

سماء نیوز  |  May 12, 2022

کرکٹر شان مسعود کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی پر برا وقت آسکتا ہے تو کسی پر بھی آسکتا ہے مگر  آگے بڑھنے کیلئے کوئی نہ کوئی قدم اٹھانا چاہیے۔

سماء کے پروگرام گیم سیٹ میچ میں گفتگو کرتے ہوئے شان مسعود کا کہنا تھا کہ جب آپ کچھ کرنے کا سوچتے ہیں تو ہی چیزیں آپ کیلئے کام کرتی ہیں، ہر بڑے کھلاڑی پر مشکل وقت آتا ہے۔

شان مسعود کا کہنا تھا کہ بہتر بلے باز بننے میں اینڈی فلاور کا بہت بڑا ہاتھ ہے، جنوبی افریقہ گیا تو گیری کرسٹن نے مدد کی، کہا ٹیم میں کم بیک کا نہیں سوچتا کارکردگی پر فوکس ہے۔

شان مسعود کا مزید کہنا تھا کہ کاونٹی میں روز کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے، فارم خراب ہوتو کرکٹ سے بریک لینا چاہیے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More