غیر جانبداری ترک کر کے فن لینڈ کا نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ

بول نیوز  |  May 12, 2022

فن لينڈ نے نيٹو ميں شموليت کا فيصلہ کرلیا ہے ۔ روس نے فن لینڈ کی مغربی دفاعی اتحاد ميں شموليت کو جارحيت قرار ديا ہے اور جوابی اقدامات کی دھمکی بھی دی ہے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق فن لینڈ کے صدر اور وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ  وہ مغربی دفاعی اتحاد نیٹو میں جلد از جلد شمولیت کے حق میں ہیں۔ یوکرین میں روسی جارحیت کے تناظر میں ان کا کہنا ہے کہ فن لینڈ کو نیٹو کا رکن ملک بننے کی خاطر فوری طور پر درخواست جمع کرا دینا چاہیے۔

دوسری جانب، روس نے خبردار کر رکھا ہے کہ سویڈن اور فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔ ماسکو حکومت کے مطابق نیٹو میں توسیع سے یورپ یا یہ دنیا مستحکم نہیں ہو سکتی ہے۔

فن لينڈ کی جانب سے يہ فيصلہ ايک وقت پر سامنے آيا ہے، جب برطانوی وزير اعظم بورس جانسن نے ايک روز قبل ہی فن لينڈ اور سويڈن کا دورہ کيا تھا، جس دوران انہوں نے ان دونوں ملکوں کے ساتھ دفاعی تعلقات بڑھانے کے ايک معاہدے کو حتمی شکل بھی دی۔

واضح رہے،  برطانیہ نے يہ يقين دہانی بھی کرائی ہے کہ اگر شمالی یورپی رياستوں سویڈن اور فن لینڈ پر حملہ کيا گيا تو برطانيہ ان کی مدد کرے گا۔

اس تناظر میں نیٹو کے سیکرٹری جنرل اسٹولٹن برگ کا کہنا ہے کہ وہ عسکری اتحاد ميں فن لینڈ اور سویڈن کا خیر مقدم کريں گے۔

 دوسری جانب روس نے خبردار کیا ہے کہ اسے پڑوسی ملک فن لینڈ کی نیٹو میں شمولیت کے جواب میں عسکری سطح کے تکنیکی اقدامات کرنے ہوں گے۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے صحافیوں کو بتایا کہ نیٹو کی توسیع اور روسی سرحدوں تک رسائی، دنیا اور يورپ کو زیادہ مستحکم اور محفوظ نہیں بناتی ہیں۔

روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ ماسکو کو اپنی قومی سلامتی کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی، تکنیکی اور دیگر اقدامات کرنے پر مجبور کیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں1 hour agoپولیس کی نا اہلی یا غفلت، بندر تھانے سے اہم قتل کیس کے ثبوت لے اڑا

بھارت میں پولیس کی نااہلی اور غفلت کا انوکھا واقعہ پیش آیا...

1 hour agoسری لنکا بحران، رانیل وکرما سنگھے کی بطور وزیر اعظم واپسی، احتجاج جاری

سری لنکا میں راجا پاکسے کے استعفیٰ کے بعد رانیل وکرما سنگھے...

2 hours agoچین، ٹیک آف کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار، طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

چین کے جنوب مغربی شہر چونگ کنگ میں جمعرات کی صبح تبت...

3 hours agoایران، اسرائیل کے لیے جاسوسی کا الزام، سویڈش شہری کو سزائے موت دینے کا فیصلہ

احمد رضا جلالی کی بیگم ویدا کی کوشش ہے کہ وہ کسی...

5 hours agoدبئی کے پرتعیش علاقے میں سوا 3 لاکھ ڈالر کا ڈاکا، 4 ڈاکو دھر لیے گئے

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں واقع معروف پُرتعیش علاقے جمیرہ...

5 hours agoیمن میں آئل ٹینکر سے تیل کا اخراج روکنے کے لیے 33 ملین ڈالر درکار

یمن کے ساحل پر پھنسے ایک آئل ٹینکر سے تیل کے اخراج...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More