اب عمرہ زائرین مکہ اور مدینہ کے علاوہ دیگر شہر بھی جاسکیں گے

بول نیوز  |  May 13, 2022

عمرہ زائرین کو مکہ اور مدینہ کے علاوہ دیگر شہروں میں بھی جانے کی اجازت مل گئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق عمرہ ویزہ کی مدت 30 روز کردی گئی ہے جس دوران زائرین کو دیگر شہروں میں بھی جانے کی اجازت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کے سفر کو آسان بنانے کے لیے مکہ مکرمہ میں 60 سرنگیں ٹریفک کے لیے بحال

دوسری جانب وزارت حج و عمرہ کی جانب سے ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق عمرہ ویزہ پر آنے والوں کو مملکت میں 30 روز تک قیام کی سہولت ہوگی جس دوران وہ مکہ اور مدینہ کے علاوہ دیگر شہر بھی جاسکیں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل عمرہ زائرین کو مملکت میں قیام کے دوران صرف جدہ، مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاوہ کسی دوسرے شہر میں آنے جانے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔

تاہم یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اب عمرہ زائرین ان تین شہروں کے علاوہ بھی دوسرے شہر جاسکیں گے جس سے زائرین کو کافی فائدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کے قیام کی مدت میں اضافہ کردیا گیا

خیال رہے کہ اس فیصلے سے خاص کر وہ عمرہ زائرین مستفید ہوسکیں گے جن کے رشتہ دار مملکت کے دیگر شہروں میں مقیم ہیں جبکہ عمرہ زائرین کو اس امر کا خاص خیال رکھنا ہوگا کہ وہ قیام کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی اپنی واپسی کو یقینی بنائیں۔

مزید پڑھیں2 hours agoجوبائیڈن کی چین کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی تیاری

امریکی صدر جوبائیڈن نے چین کے خلاف متحدہ محاذ بنانے کی تیاری...

13 hours agoمغربی میڈیا خاتون صحافی کی قاتل اسرائیلی فورسز کا نام لینے سے کترانے لگا

مغربی میڈیا کا دوہرا معیار عیاں ہوگیا۔ اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے...

14 hours agoبھارت، چھتیس گڑھ میں ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ کے شہر رائے پور کے ائیرپورٹ پر ہیلی...

14 hours agoیورپ، کوویڈ سے اموات کی تعداد بیس لاکھ سے متجاوز

ادارہ برائے عالمی صحت کے مطابق خطے میں 218,225,294 رجسٹرڈ  کوویڈ کیسوں...

15 hours agoغیر جانبداری ترک کر کے فن لینڈ کا نیٹو اتحاد میں شامل ہونے کا فیصلہ

فن لينڈ نے نيٹو ميں شموليت کا فيصلہ کرلیا ہے ۔ روس...

17 hours agoپولیس کی نا اہلی یا غفلت، بندر تھانے سے اہم قتل کیس کے ثبوت لے اڑا

بھارت میں پولیس کی نااہلی اور غفلت کا انوکھا واقعہ پیش آیا...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More