ٹوئٹر اور ایلون مسک کے درمیان ہونے والا دنیا کا سب سے بڑاکاروباری معاہدہ تعطل کا شکار!

بول نیوز  |  May 13, 2022

ٹیسلا اوراسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک کا شکاردنیا کے ایسے افراد میں کیا جاتا ہے جو کسی بھی وقت کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

گزشتہ ماہ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹرخریدنے کا معاہدہ کرکے سب کو حیرت سے گنگ کردیا تھا۔

تاہم، آج انہوں نے ٹوئٹرپرمائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کے ساتھ ہونے والے معاہدے کو ’ہولڈ‘ کرنے کی ٹوئٹ کرکے ٹیکنالوجی اور کاروباری حلقوں میں ایک اورہلچل پیدا کردی ہے۔

یہ بھی مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے ایلون مسک کو ٹوئٹر خریدنےکی ترغیب دی، سی ای او ٹرتھ سوشل

مسک نے اپنی ٹوئٹ میں رواں ماہ کی دوتاریخ کوغیرملکی خبررساں ایجنسی رائٹرزکی ایک رپورٹ کا لنک بھی منسلک کیا ہے جس میں ٹوئٹرکوجعلی اوراسپیم اکاؤنٹس کی وجہ سے درپیش مسائل کواحاطہ تحریرمیں لایا گیا ہے۔

Twitter deal temporarily on hold pending details supporting calculation that spam/fake accounts do indeed represent less than 5% of usershttps://t.co/Y2t0QMuuyn

— Elon Musk (@elonmusk) May 13, 2022

ٹیکنالوجی کے میدان میں تاریخ کے سب سے بڑے معاہدے کو ہولڈ کرنے کے حوالے سے ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ’’ٹوئٹر پر جعلی اوراسپیم اکاؤنٹس کی بڑی تعداد کی وجہ سے اس معاہدے کوعارضی طورپرروکا گیا ہے۔ ‘

ٹوئٹر کے حوالے سے چند قبل ہی ایلون نے دعوی کیا تھا کہ وہ اس مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ کا مکمل کنٹرول سنبھالنے کے بعد اس کے الگورتھم کو اوپن سورس بناتے ہوئے اس پلیٹ فارم پرآزادی اظہارکومزید بہتر بنانے کے لیے پالیسیوں میں بھی بہتری لائیں گے۔

ایلون مسک کی ٹوئٹر کے ساتھ معاہدے کو ہولڈ کرنے کی ٹوئٹ کی وجہ سے چند ہی گھنٹوں میں ٹوئٹر کے حصص کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد کمی ہوگئی ہے۔ جب کہ ایک دوسری ٹوئٹ میں انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ ’ میں ابھی تک ایکوزیشن کا پابند ہوں‘

Still committed to acquisition

— Elon Musk (@elonmusk) May 13, 2022

مزید پڑھیں7 hours agoگوگل کی جانب سے اینڈرائڈ 13 کا بیٹا ورژن متعارف

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ...

19 hours agoشدید طوفان ختم ہوتے ساحلوں کو بچا سکتے ہیں: تحقیق

ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شدید طوفان گہرے...

21 hours agoملکی وے میں موجود عظیم الجثہ بلیک ہول کی پہلی تصویر جاری

امریکی سائنس دانوں نے ملکی وے کہکشاں کے وسط میں موجود ’...

22 hours agoدوبارہ ٹوئٹر کے سی ای او تعیناتی کا معاملہ: جیک ڈورسے کی وضاحت

جیک ڈورسے نے دوبارہ ٹوئٹر کے سی ای او کے عہدے پر...

23 hours agoویڈیو گیم نیڈ فار اسپیڈ کی تفصیلات لیک، ویڈیو وائرل

مشہورزمانہ کارریسنگ ویڈیو گیم نیڈ فاراسپیڈ موبائل کی تفیصلا ت اس کی...

1 day agoبلڈ پریشر بتانے والی پریشرائز گھڑی

جب اس گھڑی کو بلڈپریشر ناپنے کے معیاری آلات کے ساتھ رکھا...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More