میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پی سی بی حرکت میں آگیا

بول نیوز  |  May 13, 2022

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کے اخراجات کی تفصیلات اپنی ویب سائٹ پر جاری کر دی۔پی سی بی کے مطابق چئیرمین رمیز راجہ نے چھ ماہ میں 39 لاکھ 17 ہزار روپے کی رقم  خرچ کی.

پی سی بی کی ویب سائٹ پر اپ ڈیٹ رپورٹ کے مطابق رمیزراجا نے وہیکل الاؤنس کی مد میں 5 لاکھ  77 ہزار روپے سے زائد رقم خرچ کی.

چئیرمین رمیز راجہ نے موبائل ، سیکورٹی ، میڈیکل کی مد میں 4 لاکھ 15 ہزار روپے حاصل کئے۔

رمیز راجہ کے غیر ملکی دوروں پر دو لاکھ 39 ہزار روپے سے زائد خرچ ہوئے.

چئیرمین کے اخراجات کی رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ کے اندرون ملک سفر پر 26 لاکھ 78 ہزار اور 985 روپے کے اخراجات ہوئے.

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اخراجات کی تفصیلات جاری کرنا یا نہ کرنا چئیرمین کا استحقاق ہے.

واضح رہے کہ رمیز راجا کے اخراجات اپ ڈیٹ نہ کرنے کے حوالے سے گزشتہ روز میڈیا پر خبرچلی تھی.

خبر چلنے کے 24 گھنٹے کے بعد ہی پی سی بی نے اخراجات کی تفصیلات جاری کر دیں.

سابق چئیرمین پی سی بی احسان مانی نے بھی اخراجات اپ ڈیٹ نہ کرنے پر تشویش کا اظہار کیا تھا

چئیرمین پی سی بی کے اخراجات ویب سائٹ پر جاری کرنے کا سلسلہ احسان مانی نے شروع کیا تھا

مزید پڑھیں1 hour agoبرینڈن میک کولم کو انگلش ٹیم کا کوچ بنانے پر مائیکل وان کا تشویش کا اظہار

انگلینڈ کے سابق کرکٹر مائیکل وان نے گیری کرسٹن کی جگہ برینڈن...

1 hour agoآل راؤنڈر شکیب الحسن نے کورونا سے نجات حاصل کر لی

بنگلہ دیش کے آل راؤنڈر شکیب الحسن نے کورونا کو شکست دے...

2 hours agoباکسر عامر خان نے پروفیشنل باکسنگ سے رٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

پاکستانی نژاد برطانوی لیجنڈ باکسر عامر خان نے 35 سال کی عمر...

2 hours agoپی ایس ایل 7 سے پی سی بی کو اربوں روپے کا ریکارڈ منافع

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن میں پی سی...

3 hours agoپاک ویسٹ انڈیز سیریز کے لیے ملتان اسٹیڈیم کو بیک اپ میں رکھنے کا فیصلہ

ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوم سیریز کے لیے قومی ٹیم کا اعلان...

4 hours agoفیفا ورلڈ کپ ٹرافی 7 جون کو پاکستان پہنچے گی

فیفا ورلڈ کپ 2022 کی ٹرافی 7 جون کو پاکستان  کے دورے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More