جدید ٹیکنالوجی سے عام شرٹ وائرلیس چارجر میں تبدیل

بول نیوز  |  May 14, 2022

تصویر میں دکھائی دینے والا ایک عام سویٹر ہے لیکن ٹیکنالوجی نے اسے خاص بنادیا ہے۔ اس پر لگے بلپ اسی سویٹر کی وجہ سے روشن ہے جس کے اندر مائع دھات کی باریک نلکیاں لگی ہوئی ہیں۔ ساتھ میں نرم کوائل نصب ہے جو وائرلیس (کسی تار کے بغیر) چھوٹے آلات چارج کرسکتی ہے۔

اگرچہ وائرلیس چارچنگ تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور آئی فون کے کئی ماڈل اس کے اہل بھی ہیں لیکن وائرلیس چارجر لباس اور کپڑے اتنے عام نہیں۔ اسے ٹوکیو یونیورسٹی سے وابستہ نوجوان سائنسداں ریو تاکاہاشی اور ان کی ٹیم نے بنایا ہے۔

فی الحال وہ جامعہ میں پی ایچ ڈی الیکٹرونکس انجینیئرنگ کے طالبعلم ہیں اور اس سے قبل ایسی ہی حیرت انگیز ایجادات کرچکے ہیں۔ وائرلیس پاور، وائرلیس سینسر اور ڈجیٹل لباس ان کے پسندیدہ موضوعات ہیں۔

اس ایجاد کا دل و دماغ دھاتی مائع کی ٹیوب اور ایک خاص کوائل ہے جسے مینڈر کوائل پلس کا نام دیا گیا ہے۔ انہوں نے سویٹر اور شرٹ کے اندر باریک نلکیاں سی کر لگائی ہیں۔ چلتے دوران حرکت سے ان میں چارج پیدا ہوتا ہے جو کوائل سے بدن کے اردگرد ایک برقناطیسی (الیکٹرومیگنیٹک) میدان بناتا ہے۔ اس کے پاس چھوٹے بلب، طبی آلات، سینسر اور یہاں تک کہ اسمارٹ فون بھی چارج کئے جاسکتے ہیں۔

یوں توقع ہے کہ اس طرح چارجنگ کو ایک نئے معنی ملیں گے جس سے بار بار چارجنگ اور آلات میں بجلی کی کمی کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے ختم ہوسکتا ہے۔ مینڈر کوائل ڈی سی وولٹیج کو ضائع کئے بغیر فضا میں بکھیرتی ہے جس سے کئی ہلکے پھلکے آلات کو چلایا جاسکتا ہے۔

اس ایجاد کو عملی زندگی میں آنے میں کئی برس لگ سکتے ہیں لیکن ٹیکنالوجی سے ثابت ہوتا ہے کہ اگلی نسل کے وائرلیس چارجر کس طرح کے ہوسکتے ہیں۔

مزید پڑھیں2 hours agoکیا انورٹراے سی عام اے سی کی نسبت بجلی کم خرچ کرتے ہیں؟

ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تغیرات کی بنا پرہرموسم کی شدت میں اضافہ...

13 hours agoکرپٹو کوئین کا نام دنیا کے انتہائی مطلوب ملزمان کی فہرست میں شامل

یوروپول نے دنیا کی تاریخ میں ہونے والی دھوکہ دہی کی بڑی...

15 hours agoبٹ کوائن کریش؛ وقار ذکا کی پیش گوئی درست ثابت

پاکستان میں کرپٹو کرنسی کو قانونی قرار دلوانے کے لیے پیش پیش...

18 hours agoٹوئٹر اور ایلون مسک کے درمیان ہونے والا دنیا کا سب سے بڑاکاروباری معاہدہ تعطل کا شکار!

ٹیسلا اوراسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے بانی ایلون مسک کا شکاردنیا کے...

1 day agoگوگل کی جانب سے اینڈرائڈ 13 کا بیٹا ورژن متعارف

انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل کی جانب سے موبائل فون آپریٹنگ سسٹم اینڈرائڈ...

2 days agoشدید طوفان ختم ہوتے ساحلوں کو بچا سکتے ہیں: تحقیق

ایک نئی تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شدید طوفان گہرے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More