یہ حکومت رہی تو ڈالر 200 تک چلا جائے گا،شیخ رشید

سماء نیوز  |  May 14, 2022

Your browser does not support the video tag.شیخ رشید نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاری کا فیصلہ لندن میں کیا گیا۔ یہ حکومت رہی تو ڈالر 200 تک چلا جائیگا۔

سما سے خصوصی گفتگو میں سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ 17 اور 18 مئی سے پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریاں شروع کردی جائیں گی، مگر حکومت یاد رکھے کہ عمران خان کیلئے بنائے گئے کھڈے میں یہ لوگ خود ہی کریں گے۔ موجودہ حکومت فاشسٹ ہے، یہ ڈکٹیٹر حکومت سے بھی زیادہ بڑھ گئی ہے۔ ان حربوں سے لوگ لانگ مارچ کی طرف جا رہے ہیں، جس کا اعلان جلد ہوسکتا ہے، اگر حکومت نے مزید طاقت کا استعمال کیا تو پی ٹی آئی اور بھی اٹھے گی۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا ہے حکومت ملک میں حالات خراب کرنا چاہتی ہے، یہ حکومت بے نقاب ہونے جارہی ہے، اس لیے انارکی کی طرف بڑھ رہی ہے۔ ملک انتشار کی طرف بڑھ رہاہے۔ پاکستان نادہندہ ہونے کی طرف جارہا ہے۔ ملک کو خانہ جنگی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔ آئندہ آنے والے 15 دن سیاست میں بہت اہم ہیں، جو لوگ اداروں کو کمزور اور بے خبر سمجھتے ہیں وہ عقل کے اندھے ہیں۔

سابق صدر کا ذکر کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے ن لیگ سے پرانا قرض بمعہ سود واپس لے لیا۔ ان سے حکومت نہیں چل رہی، یہ حکومت 2 ووٹوں کی ہے۔ لندن یاترا ن لیگ کو مزید پھسائے گی اور ملک کو ڈیفالٹ کرائے گی۔ یہ رہے تو ڈالر 200پر جائے گا۔

انہوں نے کہا ہے کہ منی لانڈرنگ کیس میں شہباز اور حمزہ پر فرد جرم آج عائد ہونی تھی۔ منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کو طاقت اور بہانے کے زورپر ملتوی کیا جارہا ہے۔ ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی کو ہٹادیا گیا۔ ڈی جی ایف آئی اے ثنااللہ عباسی نے منی لانڈرنگ کیس واپس لینے سے انکار کر دیا تھا، جس نیب کے قانون کی زد میں اپوزیشن لیڈر آتے ہیں، اسے ختم کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More