رحیم یارخان، سورج کا پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا

بول نیوز  |  May 14, 2022

رحیم یارخان شہر میں سورج کا پارہ 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث شہر کی سڑکیں اور بازار ویران ہوگئے جبکہ شہر میں گرمی کی شدت 16 مئی تک ایسے ہی جاری رہے گی۔

  گرمی سے گیسٹرو کے مرض میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، 24 گھنٹوں کے دوران گیسٹرو میں مبتلا 20 سے زائد افراد ہسپتال منتقل کیے گئے ہیں۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گرمی کی شدت کو کم کرنے کیلئے شہریوں نے سوئمنگ پولز کا رخ کرلیا ہے۔

گرمی سے کیسے بچا جائے؟

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ شہری خود کو ہیٹ ویو سے بچائیں،  ساتھ ہی پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ کریں، سر کو ڈھانپ کر رکھیں اور دن کے اوقات میں غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں۔

ماہرین نے کہا ہے کہ ضرورت کےتحت گھر سے نکلنا ہو تو سر کو ڈھانپ کر نکلیں ، محنت کش افراد مشقت کم کردیں ، ہلکے رنگوں والے کپڑے پہنیں ، جہاں تک ممکن ہو رش سے دور اور سایہ دار مقام پر رہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم کا عام درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ہوتا ہے  اور اگر اس سے زیادہ ہو تو اعضا درست انداز میں کام نہیں کرتے ، لو اسی وقت لگتی ہے جب جسم کا درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ سے زیادہ ہوجائے اور پھر انسان ہیٹ اسٹروک کا شکارہوجاتا ہے۔

ماہرین کے مطابق ہیٹ اسٹروک جسم میں خون گرم کرتا ہے جس سے خون میں موجود پروٹین پگھلنے لگتے ہیں ، جسم کے اندرونی درجہ حرارت کو کم رکھنے کےلیے تیزی سے پسینہ خارج ہوتا ہے ، جسم کا پانی کم ہونے سے خون گاڑھا ہونے لگتا ہے اور بلڈ پریشر گرنے لگتا ہے۔

مزید پڑھیں4 mins agoیو اے ای کا دیہاڑی دار مزدور اور امریکی غلام اپنے وینٹی لیٹر سمیت غائب ہے، عثمان ڈار

عثمان ڈار نے کہا ہے کہ یو اے ای کا دیہاڑی دار...

11 mins agoتحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کو رہا کردیا گیا، فردوس عاشق اعوان

فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے گرفتار رہنماؤں...

26 mins agoمسیحی برادری نے اپنی جگہ کے استعمال پر احتجاج کیا تھا، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسیحی برادری نے اپنی جگہ کے...

33 mins agoآئی ٹی سیکٹر میں فری لانسنگ کے ذریعے نوجوان ملک کی ترقی میں کردار ادا کر سکتے ہیں، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ نوجوان آئی ٹی...

35 mins agoاہم فیصلے کرلیے، آئندہ 48 گھنٹے میں عوام کو اعتماد میں لیں گے، خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) نے...

49 mins agoعمران خان جو معاشی صورتحال چھوڑ گئے ہیں اسے سنبھالنا مشکل ہے، وقار مہدی

وقار مہدی نے کہا ہے کہ عمران خان جو معاشی صورتحال چھوڑ...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More