ایس ای سی پی میں نئی کمپنیاں رجسٹرڈ،اربوں روپےکی سرمایہ کاری

سماء نیوز  |  May 14, 2022

سکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نےاپریل میں2345 نئی کمپنیاں رجسٹرڈ کیں۔

ایس ای سی پی میں کل رجسٹرد کمپنیوں کی تعداد 168030( 1 لاکھ 68 ہزار30) ہوگئی ہے۔ نئی رجسٹرڈ کمپنیوں کا کل ادا شدہ سرمایہ 3 ارب 50 کروڑ روپے ہے۔

اپریل میں تشکیل پانے والی 53 کمپنیوں میں افغانستان، آسٹریا، آذربائیجان، کینیڈا، چین، ڈنمارک، ڈومینیکن ریپبلک، جرمنی، آئرلینڈ، اردن، جنوبی کوریا ، فلپائن، سعودی عرب، جنوبی افریقہ، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، یوکرین اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے ڈائریکٹروں نے سرمایہ کاری  کی۔ اس ماہ99 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں اور 63  کمپنیوں میں بیرونی سرمایہ کاری کی گئی۔

اس ماہ میں سب سے زیادہ رجسٹریشنز رئیل اسٹیٹ ڈویلپمنٹ اینڈ کنسٹرکشن سیکٹرمیں ہوئیں جہاں 434نئی کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

اس کے بعد انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں 355، ٹریڈنگ میں285، سروسز میں 195، ایجوکیشن میں81،مارکیٹنگ اوراشتہارات میں 64، فوڈ اینڈ بیوریجز میں 93، ٹیکسٹائل میں45،سیاحت میں75، کارپوریٹ ایگریکلچرل فارمنگ میں60، ہیلتھ کیئر میں 50، انجینئرنگ میں 59، ٹرانسپورٹ میں 31، فارماسیوٹیکل میں 48، اورپاور جنریشن میں 26میں کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں۔

ایس ای سی پی کا ای سروسز سسٹم ایف بی آر، صوبائی ریونیو کے محکموں کے ساتھ اینٹی گریٹیڈ ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More