پیٹرول کی قیمت میں 45 روپے فی لیٹر سے زائد اضافے کا امکان

بول نیوز  |  May 14, 2022

دنیا بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتیں نئی حکومت کے آتے ہی پاکستان پر بھی اثر انداز ہونے لگیں ۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق آج اہم فیصلہ متوقع  ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر دی جانے والی سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سبسڈی کو مرحلہ وار ختم کر کے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھائی جائیں گی ۔

اوگرانے پیٹرولیم مصنوعات پر بڑھتی ہوئی سبسڈی سے آگاہ کر دیا ہے۔ فی لیٹر پیٹرول پر حکومت 29 روپے 60 پیسے سبسڈی دیتی ہے،16  مئی سے فی لیٹر پیٹرول کی یہ رقم 45 روپے 14 پیسے تک پہنچ جائے گی۔

ڈیزل پر فی لیٹرسبسڈی اس وقت 73روپے  4 پیسے ہے، 16  مئی سے ڈیزل پر سبسڈی  85 روپے 85 پیسے تک پہنچ جائے گی ۔

مٹی کے تیل پر فی لیٹر سبسڈی 43 روپے 16 پیسے ہے، 16  مئی سے مٹی کے تیل پر فی لیٹر  سبسڈی 50 روپے 44 پیسے ہو جائے گی ۔

لائیٹ ڈیزل آئل پر اس وقت فی لیٹر سبسڈی 64 روپے 70 پیسے ہے، 16  مئی سے لائیٹ ڈیزل پر یہ سبسڈی 68 روپے فی لیٹر ہو جائے گی ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  پوری سبسڈی ختم کریں تو فی لیٹر پیٹرول  پر 45 روپے 15 پیسے بڑھا نا پڑیں گے جس کے بعد پیٹرول کی قیمت 195 روپے  فی لیٹر ہو جائے گی۔

مکمل سبسڈی ختم کرنے سے ڈیزل  کی قیمت 230 روپے فی لیٹر تک پہنچ  سکتی ہے۔ مٹی کے تیل پر ساری سبسڈی ختم کرنے سے قیمت 176 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔

لائیٹ ڈیزل کی مکمل  سبسڈی ختم کرنے سے قیمت فی  لیٹر 186 روپے 31 پیسے تک پہنچ جائے گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی بے قدری بھی  پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں میں اضافے کا باعث ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات  کی قیمتوں کا  حتمی فیصلہ پیٹرولیم منسٹری وزیر اعظم کی مشاورت سے کرے گی۔

مزید پڑھیں19 hours agoپاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات 18 مئی سے شروع ہوں گے

پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے درمیان مذاکرات 18...

20 hours agoایک ہفتے میں 28 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوگئیں، ادارہ شماریات

ملک میں ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 0.49 فیصد بڑھ...

22 hours agoسونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کے بعد بڑی کمی

ملک بھر میں سونے کی قیمت مسلسل اضافے کے بعد کمی واقع...

24 hours agoڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستانی روپے کی گراوٹ کا سلسلہ رک نہ سکا، انٹر بینک میں...

1 day agoبیرون ملک سے موبائل فونز پاکستان لانے والوں کیلئے بڑی خوشخبری

بیرون ملک سے موبائل فونز پاکستان لانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری...

1 day agoیوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن رواں مالی سال سیلز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام

یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن (یو ایس سی) رواں مالی سال  سیلز کا ہدف...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More