شیخ محمد بن زائد النہیان یو اے ای کے تیسرے صدر منتخب

سماء نیوز  |  May 14, 2022

متحدہ عرب امارات کی اعلٰی کونسل نے شیخ محمد بن زاید کو ملک کا صدر منتخب کرلیا ہے.

غیر ملکی خبر ایجنسی کے بعد خلیفہ بن زاید ال نہیان کے انتقال کے بعد متحدہ عرب امارات کی اعلٰی کونسل نے شیخ محمد بن زاید کو ملک کا صدر منتخب کیا ہے۔

1961 میں پیدا ہونے والے شیخ محمد بن زاید ملک کے پہلے صدر  صدر زائد بن سلطان النہیان کے تیسرے صاحبزادے اور سابق صدر خلیفہ بن زاید ال نہیان کے چھوٹے بھائی ہیں۔

شیخ محمد بن زاید کو 2004 میں یو اے ای کی ریاست ابو ظہبی کا ولی عہد مقرر کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ شیخ محمد بن زاید 2005 سے متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر ان چیف کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔

ابو ظہبی میں گزشتہ 2 دہائیوں کے دوران ہونے والی ترقی میں شیخ محمد بن زاید کا مرکزی کردار رہا ہے۔

ابو ظہبی متحدہ عرب امارات کی سب سے بڑی اور امیر ترین ریاست ہے۔ اب تک متحدہ عرب امارات کے تینوں صدور کا تعلق اسی ریاست سے رہا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More