محمد حارث اور زمان خان ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لئے مظبوط امیدوار

بول نیوز  |  May 14, 2022

نوجوان وکٹ کیپر بلے باز محمد حارث اور تیز گیند باز زمان خان اگلے ماہ شروع ہونے والی ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لیے اسکواڈ کے اعلان سے قبل مضبوط امیدوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دونوں کھلاڑیوں نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں اپنی شاندار پرفارمنس سے شہرت حاصل کی اور بغیر کسی غیر یقینی صورت میں اپنی مہارت کا مظاہرہ کیا۔

 جہاں محمد  حارث نے دلکش اسٹروکس کھیلے وہیں زمان  خان  نے ڈیتھ اوورز میں شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا۔

لاہور قلندرز کے زمان خان  نے 18 وکٹیں لینے کے بعد اس سال کے پی ایس ایل کے ابھرتے ہوئے کرکٹر کا اعزاز حاصل کیا جبکہ حارث نے پانچ اننگز میں 166 رنز بنائے اور پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 186.51 کا شاندار اسٹرائیک ریٹ برقرار رکھا۔

واضح رہے کہ اسکواڈ کا اعلان 23 مئی کو کیے جانے کا امکان ہے اور برطانیہ میں کاؤنٹی چیمپئن شپ میں حصہ لینے والے کھلاڑی مئی کے آخری ہفتے میں شروع ہونے والے تیاری کیمپ کے لیے وطن واپس پہنچ جائیں گے۔

مزید پڑھیں55 seconds agoبحران کے باوجود سری لنکا کرکٹ بورڈ کے ساتھ ہیں، پی سی بی

پی سی بی کے میڈیا ڈائریکٹر سمیع الحسن برنی نے کہا کہ...

17 hours agoبنا سنچری کے فرسٹ کلاس میں زیادہ رنز کا عالمی ریکارڈ قائم

کاؤنٹی چمپئین شپ کے ایک میچ میں سرے نے کینٹ کے خلاف...

18 hours agoکھوٹہ سکہ کچھ نہ کرتے ہوئے بھی آئی پی ایل کا ریکارڈ بنا گیا

آؤٹ آف فارم اور تین سال سے سنچری کے قحط میں مبتلا...

21 hours agoاٹالین اوپن ٹینس، نوواک جوکووچ اور ایگا سویٹیک کوارٹر فائنلز میں

اٹالین اوپن ٹینس میں نوواک جوکووچ اور ایگا سویٹیک نے اپنے اپنے...

22 hours agoبسمہ معروف ویمینز کرکٹ ٹیم کی کپتان برقرار

پی سی بی نے آج تصدیق کی ہے کہ بسمہ معروف 23-2022...

22 hours agoمیڈیا پر خبریں چلنے کے بعد پی سی بی حرکت میں آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے میڈیا پر خبریں چلنے کے بعد چئیرمین پی...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More