فلم کی پہلی جھلک میں بالی ووڈ اداکار کو پہنچاننا مشکل

سماء نیوز  |  May 14, 2022

بالی ووڈ اداکار سلمان خان نے ہدایتکار فرہاد سمجی کی فلم ’کبھی عید کبھی دیوالی‘کی شوٹنگ کا آغاز ممبئی میں کردیا ہے۔

اداکار سلمان خان نے اپنے کروڑوں مداحوں کیلئے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر فلم میں اپنے نئے روپ کی تصویربھی شیئر کردی۔

سلمان خان نے شوٹنگ سیٹ سے ایک شاندار تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں لمبے اور بکھرے بالوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کی شوٹنگ آغاز پچھلے ہفتے کیا جاچکا ہے جس میں سلمان خان کے ہمراہ اداکارہ پوجا ہیگڑے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

سلمان خان نے تصویر شیئر کرتے ہوئے فلم کا نام ظاہر نہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میں نے اپنی نئی فلم کی شوٹنگ کا آغاز کر دیا ہے۔

خیال رہے کہ سلمان خان کی فلم کبھی عید کبھی دیوالی اس سال دسمبر کے آخرمیں ریلیز کی جائے گی ۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More