سینیئرز کو بولتےوقت جونیئرز کےجذبات کا خیال رکھنا چاہیے،عروہ حسین

سماء نیوز  |  May 14, 2022

معروف اداکارہ عروہ حسین نے سینیئر اداکار اعجاز اسلم کی جانب سے اپنے حوالے سے سنی سنائی باتوں کو ٹی وی اسکرین پر کرنے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حال ہی میں ایک کے دوران اعجاز اسلم سے سوال ہوا تھا کہ کسی ایسی اداکارہ کا نام بتائیں جس کے ساتھ آپ نے کام کیا ہو اور آپ کو لگتا ہے کہ انہیں مینرز کی ضرورت ہے؟

جس پر اداکار نے تھوڑی دیر سوچنے کے بعد جواب دیتے ہوئے اداکارہ عروہ حسین کا نام لیا تھا اور کہا تھا کہ ان کے بارے میں لوگوں سے سن رکھا ہے کہ وہ بہت جلد غصہ کر جاتی ہیں، ایک دو بار ڈائریکٹرز سے تلخی بھی ہوئی لیکن یہ جھوٹ بھی ہوسکتا ہے اور اگر یہ سچ ہے تو انہیں انڈسٹری میں تمیز سیکھنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے وضاحت کی تھی کہ میری یہ بات جھوٹ بھی ہوسکتی ہے کیوں کہ میرے پاس دونوں طرف کی رائے نہیں آئی اور نہ میں نے عروہ کو کسی سے بدتمیزی کرتے دیکھا، اداکارہ مجھ سے بہت اچھے سے پیش آتی ہیں۔

اعجاز اسلم کے مذکورہ بیان پر عروہ حسین نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ سینیئرز کو سمجھنا چاہیے کہ ان کی چھوٹی غلط بات بھی جونیئرز کی ذہنی صحت اور کیریئر کو خراب کر سکتی ہے۔

View this post on Instagram A post shared by DIVA Magazine Pakistan (@divamagazinepakistan)

عروہ حسین نے کہا کہ وہ اپنے تمام سینیئرز کی عزت کرتی ہیں اور ساتھ ہی وہ ان کی رائے کا احترام بھی کرتی ہیں، تاہم وہ یہ بھی امید رکھتی ہیں کہ سینیئرز کو بھی بولتے وقت جونیئرز کے جذبات، احساسات اور کام کا خیال رکھنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ سینیئرز کو سوچنا چاہیے کہ جونیئرز کے حوالے سے بات کرتے وقت ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ان کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، کیوں کہ ان کی ایک چھوٹی سی غلط بات بھی دوسروں کی ذہنی صحت اور کیریئر کو تباہ کر سکتی ہے۔

انہوں نے اعجاز اسلم کا نام لکھے بغیر کہا کہ یہ سچ ہے کہ وہ اپنے پروڈیوسرز اور ہدایت کاروں کے ساتھ تخلیقی بحث کرتی ہیں اور انہیں یہ معلوم نہیں کہ ان کی بحث ڈراما سازوں کو ناگزیر لگتی ہے۔

اداکارہ نے بیان میں کہا کہ انہوں نے خود پر تنقید کرنے والے شخص کے ساتھ کبھی کام نہیں کیا اور نہ ہی وہ ان سے متعلق مزید کوئی رائے رکھتی ہیں۔

بعدازاں اعجاز اسلم نے وضاحتی بیان میں کہا کہ وہ اپنے تمام فنکار ساتھیوں کی عزت کرتے ہیں اور ان کے بیان کو سیاق و سباق سے ہٹ کر شائع کیا گیا، انہوں نے پروگرام میں ہی واضح کیا تھا کہ انہوں نے عروہ سے متعلق کچھ باتیں سن رکھی ہیں، جن سے متعلق انہیں علم نہیں کہ وہ سچی ہیں کہ جھوٹی ہیں۔

View this post on Instagram A post shared by Mixed Scoop (@mixedscooppk)

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More