دبئی میں تین لاکھ ڈالرز سے زائد کا ڈاکہ، چار افراد گرفتار

بول نیوز  |  May 15, 2022

دبئی کے جمیرہ ولیج میں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کرتے ہوئے 3 لاکھ ڈالرز سے زائد کی ڈکیتی کی۔میڈیا کے مطابق دبئی کے لگژری علاقے جمیرہ ولیج سرکل میں چھ افراد پر مشتمل ڈاکوؤں کے گروہ نے ایک ولا میں گھس کر مکینوں کو ہراساں کرتے ہوئے 3 لاکھ 26155 ڈالرز کی نقدی اور زیورات لوٹ لئے۔

رپورٹس کے مطابق دبئی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے چار افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے قومی روزنامہ نے رپورٹ کیا ہے کہ چھریوں اور ہتھوڑے سے مسلح ڈاکو ولا کی بالائی منزل سے گھر میں داخل ہوئے۔

متاثرہ خاندان کے ایک فرد نے بتایا ہے کہ ڈاکوؤں نے گھر والوں میں سے چار افراد کو رسیوں سے باندھ دیا اور انہیں جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

گھر میں گھسنے والے ڈاکوؤں نے ایک لاکھ 22532 ڈالر کی نقدی جب کہ 94758 ڈالر مالیت کی دو گھڑیاں اور ایک لاکھ 8917 ڈالر مالیت کی ہیرے کی ایک انگوٹھی لے کر فرار ہوگئے۔

دبئی پولیس نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی فوری کا رروائی کرتے ہوئے ان چھ ڈاکووں میں سے چار کو گرفتار کر لیا ہے جب کہ مزید دو کی تلاش جاری ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ ایک مشتبہ شخص کو دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا جب کہ دو افراد کو شارجہ ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا۔ چوتھا مشتبہ شخص الطوار کے علاقے سے پکڑا گیا ہے،گروہ کے دو افراد تاحال مفرور بتائے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں1 hour agoروس نے فن لینڈ کی بجلی بند کرنے کی ٹھان لی

فن لینڈ کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کے امکان کے باعث...

1 hour agoجرمن چانسلر نے روسی مؤقف کو پاگل پن کا مظہر قرار دے دیا

جرمن چانسلر  کا کہنا ہے کہ یوکرینی جنگ کے حوالے سے روسی...

2 hours agoروس یوکرین جنگ، خوراک و توانائی کے عالمی بحران کی بازگشت سنائی دینے لگی

سات مضبوط ترین عالمی معیشتوں پر مشتمل ممالک گروپ جی سیون نے...

2 hours agoنئے جاسوسوں کی بھرتی کیلئے برطانوی خفیہ ایجنسی کا انوکھا طریقہ

برطانیہ کی معروف ترین خفیہ ایجنسی ایم آئی 5 نئے جاسوسوں کی...

4 hours agoروس کی برطانیہ پر 4 منٹ سے بھی کم وقت میں جوہری حملے کی دھمکی

روس نے برطانیہ پر 4 منٹ سے بھی کم وقت میں جوہری...

4 hours agoیوکرینی باشندوں کو جبری طور پر روس منتقل کیا گیا ، امریکہ

امریکہ نے روس پر یوکرینی باشندوں کو جبری طور پر اپنے زیرِ انتظام...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More