ناکام حکومت مزید انتشار پھیلانے کے بجائے الیکشن کا اعلان کرے، حسان خاور

بول نیوز  |  May 15, 2022

ایڈیشنل سیکرٹری انفارمیشن و رہنما پاکستان تحریک انصاف حسان خاور نے کہا ہے کہ  ناکام حکومت مزید انتشار پھیلانے کے بجائے الیکشن کا اعلان کرے۔

اپنے جاری کردہ بیان میں حسان خاور نے کہا کہ ‏رات گئے حلیم عادل شیخ کے گھر پولیس کا داخلہ سرِ عام چادر اور چار دیواری کی پامالی ہے۔

حسان خاور نے کہا کہ حلیم عادل شیخ پہ دہشتگردی کا مقدمہ اس وقت درج کیا گیا جب وہ نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں مدعو تھے، امپورٹڈ حکومت پی ٹی آئی سے جو انتقام لے رہی ہے وہی پی ڈی ایم کی جمہوریت کا اصل چہرہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انتقامی کارروائی نہ کرنے کے دعوے داروں یہ انتقام نہیں تو اور کیا ہے؟ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈوں سے عمران خان کی تحریک کونہیں روکا جاسکتا۔

حسان خاور نے کہا کہ فیصل آباد کا آج ہونے والا جلسہ ایک بار پھر ثابت کرے گا کہ قوم عمران خان کے ساتھ ہے، وقت سے بہت پہلے جلسہ گاہ میں لوگوں کا جم غفیر اس بات کی گواہی ہے کہ وہ حکومتی غنڈہ گردی سے نہیں ڈرتے۔

انہوں نے کہا کہ عوام باشعور ہیں اور اب امپورٹڈ حکومت کے بہکاوے میں نہیں آنے والے، پوری قوم جانتی ہے کہ عمران خان اپنی ذات کی نہیں عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ناکام امپورٹڈ حکومت مزید انتشار پھیلانے کے بجائے الیکشن کا اعلان کرے۔

مزید پڑھیں9 mins agoدن با دن معیشت کے حالات خطرناک ہوتے جارہے ہیں، اسد عمر

پی ٹی آئی کے رہنما، سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا...

16 mins agoعمران خان کا شیخ محمد بن زاید النہیان کو صدر منتخب ہونے پر نیک خواہشات کا اظہار

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا شیخ...

25 mins agoوزیراعظم کی شیخ محمد بن زاید النہیان کو صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف کی شیخ محمد بن زاید النہیان کو صدر منتخب...

37 mins agoقیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداء قوم کا افتخار ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب

وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز  نے کہا ہے کہ قیمتی جانوں کا...

50 mins agoوزیراعظم ایک ماہ کی حکومت میں چوتھے غیرملکی دورے پر ہیں، فواد چوہدری

رہنما پی ٹی آئی اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے...

1 hour agoالیکشن کرانے ہیں یا برے حادثے کا شکار ہونا ہے یہ فیصلہ حکومت کے ہاتھ میں ہے، شیخ رشید

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More