سابق آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز کے کیریئر پر ایک نظر

بول نیوز  |  May 15, 2022

آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈز گذشتہ روز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو سائمنڈز 9 جون 1975 کو انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں پیدا ہوئے اور 46 سال کی عمر میں گذشتہ روز ان کی کار حادثے میں ہلاکت ہوگئی۔

اس واقعے کو شین وارن کے انتقال کے بعد اسپورٹس کے لیے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے جبکہ لوگ اس واقعے پر افسوس کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

ان کا شمار جارحانہ بلے بازوں اور اچھے بولروں میں ہوتا تھا جبکہ وہ اپنی اچھی فیلڈنگ کے باعث بھی خاصی مشہور تھے۔

اسکول کے دنوں میں ہی انہوں نے کرکٹ کھیلنا شروع کردی تھی جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر کا باقاعدہ آغاز 1993/94 میں کلب کرکٹ کھیل کر کیا تھا۔

انہوں نے انگلینڈ کاؤنٹی کرکٹر کلبز کے علاوہ لنکا شائر اور سرے کی سے بھی کاؤنٹی کرکٹ کھیلی تھی جبکہ انہیں کاؤنٹی میں سب سے زیادہ چھکے مارنے کا ریکارڈ بھی حاصل تھا جو پچھلے ہفتے ہی بین اسٹوکس نے توڑا ہے۔

 اینڈریو سائمنڈز نے 1998 میں پاکستان کے خلاف اپنا پہلا انٹرنیشنل ون ڈے میچ کھیلا تھا جبکہ انہوں نے اپنے کیریئر میں 26 ٹیسٹ، 198 ون ڈے اور 14 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے۔

انہوں نے 238 انٹرنیشنل میچز میں 6 ہزار 887 رنز اسکور کیے جس میں ان کی 8 سنچریاں اور 42 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں جبکہ ٹیسٹ میں انہوں نے سب سے زیادہ 162 رنز اسکور کیے تھے۔

علاوہ ازیں بولنگ میں بھی ان کا کیریئر شاندار رہا اور انہوں نے 165 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ان کا سب سے بہترین اسپیل 18 رنز دے کر 5 وکٹیں رہا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز اینڈریو سائمنڈز کی گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی تھی جس کے فوری بعد ان کو مقامی ایمرجنسی کے اہلکاروں نے بچانے کی بھرپور کی لیکن وہ جانبر نہیں ہوسکے تھے۔

مزید پڑھیں2 hours agoایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان

ایشیا کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے شیڈول کا اعلان کر دیا گیا ہے۔...

3 hours agoاینڈریو سائمنڈز ٹریفک حادثے میں ہلاک

سابق آسٹریلوی کرکٹر اینڈریو سائمنڈ کی کار ٹریفک حادثے کا شکار ہوئی...

13 hours agoآندرے رسل کے آئی پی ایل میں دو ہزار رنز مکمل

انڈین پریمئیر لیگ کے اہم میچ میں آل راؤنڈر آندرے رسل نے...

14 hours agoراولپنڈی اور کراچی کے اسٹیڈیمز میں جدید ترین کرسیاں لگیں گی، چیئرمین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے اعلان کیا...

15 hours agoرافیل ندال کی انجری کے باعث فرنچ اوپن میں شرکت مشکوک

معروف ٹینس کھلاڑی رافیل ندال پاوں کی چوٹ لگنے کے باعث فرنچ...

15 hours agoماضی میں بھارتی بیٹنگ کا بوجھ سنبھالنے والے ایک بار پھر یکجا

سوشل میڈیا پر ایک تصویر زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More