آسٹریلیا کے سابق آل راؤنڈر اینڈریو سائمنڈ کی ناگہانی موت پر دنیا بھر سے کرکٹرز اور اس کھیل سے منسلک تنظیمیں اظہار افسوس کررہی ہیں۔آسٹریلین کرکٹ لیجنڈ اینڈریو سائمنڈز کار حادثے میں ہلاک ہوگئے ہیں، 26 ٹیسٹ، 198 ایک روزہ اور 14 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلنے والے اینڈریو سائمنڈز کی موت پر کرکٹرز بھی گہرے صدمے میں ہیں۔شعیب اخترشعیب اختر نے اپنی ٹوئٹ اینڈریو سائمنڈز کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ بہت غمگین ہیں، ہمارے درمیان میدان میں اور میدان کے باہر بھی بہت اچھا تعلق تھا، ان کے خاندان سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔
گلین میکسویلآسٹریلیا کے آل راؤنڈر گلین میکسویل نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ اینڈریو سائمندز کی موت کی خبر سن کر یقین نہیں آرہا۔گلین میکسویل نے کہا کہ ہم نے ایک اور ہیرو کو کھو دیا۔
کرکٹ آسٹریلیاکتکٹ آسٹریلیا نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ہم کوئنزلینڈ کی نمائندگی کرنے والے اینڈریو سائمنڈز 46 سال کی عمر میں المناک طور پر انتقال کر گئے۔ ہم ان کے کے کھو جانے پر حیران اور غمزدہ ہیں۔
سچن ٹنڈولکرلیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اینڈریو سائمنڈ کا انتقال ہم سب کے لیے حیران کن خبر ہے۔ وہ ایک شاندار آل راؤنڈر تھے ۔
کھیل کا لیجنڈ جلدی چلا گیاافغان کرکٹر راشد خان نے اینڈریو سائمنڈز کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اینڈریو سائمنڈز کی اچانک موت کا سن کر بہت صدمہ ہوا۔ کھیل کا لیجنڈ بہت جلد چلا گیا۔راشد خان نے کہا کہ ان کی دعائیں اور نیک تمنائیں اینڈریو سائمنڈ اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ہے۔Saddened and shocked to hear the sudden demise of Andrew Symonds. A legend of the sport, gone too soon 💔
My thoughts and prayers are with his family and friends 🙏#RIPRoy
— Rashid Khan (@rashidkhan_19) May 15, 2022