اسرائیلی مظالم اور قتلِ عام کیخلاف ہالی وڈ سے بھی آوازیں بلند

بول نیوز  |  May 15, 2022

فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم اور صہیونی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے والی خاتون صحافی کے حق میں ہالی وُڈ اداکاروں نے آواز اٹھانی شروع کردی ہے۔

گذشتہ دونوں الجزیرہ کی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ مغربی کنارے کے شہر جینین میں اسرائیلی فوج کے انسداد دہشتگردی آپریشن کی کوریج کر رہی تھیں، اس دوران انہیں اسرائیلی فوجی نے نشانہ بنایا۔

اسرائیلی فوج نے جینین کے علاقے میں مبینہ طور پر پچھلے چند ہفتوں کے دوران 19 اسرائیلی شہریوں کو قتل کرنے والے مبینہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے آپریشن کیا تھا۔

آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے الجزیرہ ٹی وی کی صحافی شیریں ابو عاقلہ ہلاک ہوگئیں۔

معروف امریکی اداکار مارک ایلن روفیلو اور معروف ماڈل بیلا حدید نے اسرائیلی ظلم و جبر اور قتل عام کے خلاف آواز اٹھائی ہے۔

معروف فلسطینی نژاد امریکی ماڈل بیلا حدید نے امریکا کی نیویارک سٹی میں فلسطین کی آزادی کے نعرے سے مزین ٹاپ پہن کر انوکھے انداز میں آواز بلند کی ہے۔ ان کے ٹاپ پر “فری فلسطین” لکھا دیکھا جاسکتا ہے۔

بیلا حدید نہ تو فلسطینیوں کے بارے میں بات کرنے سے گھبراتی ہیں اور نہ ہی سوشل میڈیا پر آواز اٹھانے سے گریز کرتی ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کی گولی سے جاں بحق ہونے والے الجزیرہ کی خاتون صحافی کے قتل پر مارک ایلن روفیلو نے ٹویٹر پر الجزیزہ کی خبر کو ری ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا، “فلسطینی عوام اور جمہوریت کے لیے یہ ایک اور بڑا نقصان ہے۔ گوکہ سفاکانہ اور ظالمانہ اقدامات کی فہرست بہت طویل ہے۔”

مزید پڑھیں2 hours agoلتا منگیشکر جیسی سریلی آواز میں گانے والا پاکستانی نوجوان

لتا منگیشکر دنیائے گائیکی کا ایک عظیم نام۔ حیدرآباد کے نوجوان نے...

3 hours agoبالی ووڈ میں سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کس کو ملنا چاہئیے، بلال قریشی نے نام بتادیا

بالی ووڈ میں اس سال بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کس اداکارہ کو...

3 hours agoثروت گیلانی’کانز فلم فیسٹیول‘میں شرکت کیلئے تیار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی اس سال ’کانز فلم...

5 hours agoفلموں کا شوق ویڈیو البم سے پورا کرلیتا ہوں، عاطف اسلم

پاکستان اور سرحد پار اپنی منفرد گائیکی کے باعث شہرت رکھنے والے...

7 hours agoاکشے کمار ایک بار پھر کورونا کا شکار ہوگئے

بالی ووڈ کے سپر اسٹار اکشے کمار کا ایک بار پھر کورونا...

7 hours agoسارہ خان کے چہرے کا یہ حال کیسے ہوا؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

کسی بھی انسان کے لیے اس کاچہرہ سب کچھ ہوتا ہے مگر...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More