رئیلٹی شو کے دوران حادثہ، عملے کے رکن کو آگ نے لپیٹ میں لے لیا

بول نیوز  |  May 15, 2022

 

معروف برطانوی رئیلٹی شو “برٹش گاٹ ٹیلنٹ” کے ججز ، عملہ اور ناظرین اس وقت خوفزدہ رہ گئے جب عملے کے ایک رکن کو آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

عملے کا ممبر آگ کی لپیٹ میں تھا اور اسے آگ لگنے کی صورت میں اپنائی جانے والی تکنیک اسٹاپ، ڈراپ اور رول طریقہ کار پر عمل کرنے کی ضرورت تھی۔

لیکن اس کے بجائے اُس نے اسٹیج پر گھومنا اور دوڑنا شروع کردیا، جس کے بعد کچھ لوگ آگ بجھانے والے آلات لے کر اسے بچانے کے لیے بھاگے۔

شو کے جج سائمن کوول بھی اپنے چہرے پر ہاتھ رکھے شاک میں دکھائی دئیے۔

جج امانڈا ہولڈن خوف سے چیخ پڑیں جب کہ ان کی ساتھی اداکارہ علیشا ڈکسن بھی حیرت سے پوچھنے لگیں کہ “کیا ہوا؟”

ناظرین میں موجود الجھن زدہ شائقین ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر سوال کر رہے تھے کہ “کیا یہ حقیقی تھا؟”

یہ معلوم نہیں کہ یہ منظر نامہ ایکٹ کا حصہ تھا یا نہیں جیسا کہ کوئیک سیگمنٹ کے دوران اس کا کبھی انکشاف نہیں کیا گیا تھا۔

دریں اثنا، ہفتے کو نشر ہونے والے پروگرام میں علیشا گولڈن بزر دینے والی فائنل جج بن گئی ہیں۔

 فلنٹز اور ٹیلر  کے نام سے مشہور پرفارمر نے چاروں ججوں کو اپنی دلی پرفارمنس سے مبہوت کر دیا۔

جوڑے نے گانے کے بولوں کے ذریعے اسکول میں پروان چڑھنے اور غلط ہجوم کے ساتھ گزرنے والی زندگی کے بارے میں ایک کہانی سنائی۔

برٹش گاٹ ٹیلنٹ ہفتہ کی شام ITV پر رات 8 بجے سے نشر ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں2 hours agoبیس سالہ نوجوان اداکارہ کی پھندہ لگی لاش برآمد

بنگالی ٹیلی ویژن انڈسٹری سے وابستہ 20 سالہ اداکارہ پلوی ڈے کی...

2 hours agoاسرائیلی مظالم اور قتلِ عام کیخلاف ہالی وڈ سے بھی آوازیں بلند

فلسطینیوں پر جاری اسرائیلی مظالم اور صہیونی فوج کے ہاتھوں قتل ہونے...

4 hours agoلتا منگیشکر جیسی سریلی آواز میں گانے والا پاکستانی نوجوان

لتا منگیشکر دنیائے گائیکی کا ایک عظیم نام۔ حیدرآباد کے نوجوان نے...

5 hours agoبالی ووڈ میں سال کی بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کس کو ملنا چاہئیے، بلال قریشی نے نام بتادیا

بالی ووڈ میں اس سال بہترین اداکارہ کا ایوارڈ کس اداکارہ کو...

5 hours agoثروت گیلانی’کانز فلم فیسٹیول‘میں شرکت کیلئے تیار

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ ثروت گیلانی اس سال ’کانز فلم...

7 hours agoفلموں کا شوق ویڈیو البم سے پورا کرلیتا ہوں، عاطف اسلم

پاکستان اور سرحد پار اپنی منفرد گائیکی کے باعث شہرت رکھنے والے...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More