سینئراینکرپرسن سمیع ابراہیم عدالت میں پیش، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

بول نیوز  |  May 16, 2022

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سمیع ابراہیم نےاپنی پٹیشن میں حفاظتی ضمانت مانگی وہ ہم نے دی۔ اب وہ خود اپنی پٹیشن فائل کرسکتے ہیں۔ 

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں صحافیوں کے خلاف ایف آئی اے کی کارروائیوں کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے سماعت کرتے ہوئے سینئراینکر پرسن سمیع ابراہیم کی والدہ کی درخواست نمٹا دی۔

امریکا سے واپسی پرصدربول نیوزاور سینئرصحافی سمیع ابراہیم اپنے وکیل کے ہمراہ عدالت کے سامنے پیش ہوئے جبکہ ایف آئی اے کی جانب سے تحریری رپورٹ عدالت میں جمع کرائی گئی۔

ڈائریکٹرسائبرکرائم ہمایوں بشیر تارڑ عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل طیب شاہ نے کہا کہ یہ درخواست قابل سماعت نہیں کیونکہ متاثرہ فریق نے پٹیشن فائل نہیں کی جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ ایف آئی اے کہہ رہی ہے ابھی تک کوئی ایف آئی آر درج نہیں کی ایس او پیزکے مطابق آگے بڑھ رہے ہیں۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سیکشن 20 میں ایک حصہ کسی حد تک کالعدم ہوا دو اور بھی حصے ہیں جو برقرار ہیں۔

وکیل عامرعباس نے کہا کہ اس شکایت میں شکایت کنندہ نیچرل پرسن نہیں۔

چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ سمیع ابراہیم نے اپنی پٹیشن میں حفاظتی ضمانت مانگی وہ ہم نے دی۔ سمیع ابراہیم کی والدہ نے پٹیشن فائل کی تھی اب وہ خود اپنی پٹیشن فائل کرسکتے ہیں۔

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ نوٹس کا جواب دے دیں ان کی ویڈیو کا ٹرانسکرپٹ بھی موجود ہے۔

عدالت نے کہا کہ صحافیوں کے لیےعدالت نے یہ قراردیا ہے کہ ایف آئی اے، پی ایف یو جے کے ساتھ بھی مشاورت کرلے۔

وکیل عامرعباس نے کہا کہ اوربھی بہت سارا میٹریل ہے، ابھی دو دن پہلے نجم سیٹھی کی ویڈیو بھی آئی ہے۔

طیب شاہ نے کہا کہ وہ بھی شکایت لے آئیں قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائیں گے۔

مزید پڑھیں9 mins agoکاروباری دن کا آغاز، اسٹاک مارکیٹ میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری آغاز کے پہلے دن شدید مندی...

15 mins agoلاہور، تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز...

21 mins agoعیسٰی گوٹھ کے متاثرین کومتبادل جگہ دینے کی درخواست پر سندھ حکومت کو نوٹس 

عیسٰی گوٹھ عزیز آباد کے متاثرین کو متبادل جگہ دینے سے متعلق...

21 mins ago‘مجھے ساری دنیا کے ہیرے جواہرات بھی دے دیں تب بھی یہ شرٹ نہیں بیچوں گا’

پی ٹی آئی کے چئیر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کے...

33 mins agoکوشش ہے آئی ایم ایف سے معاہدوں کا بوجھ عوام پر کم پڑے ، شاہد خاقان

سابق وزیراعظم اور ن لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے...

36 mins agoشیخ رشید نے 31 مئی تک اہم فیصلے ہونے کی پیشگوئی کردی

سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کی جانب سے موجودہ نگران حکومت پر...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More