جس نے بھی عمران خان کو گرفتار کیا اس کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا ، فواد چوہدری

بول نیوز  |  May 16, 2022

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جس نے بھی عمران خان کو گرفتار کیا اس کا پاکستان میں رہنا مشکل ہو جائے گا۔

میڈیا گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما  فواد چوہدری نے کہا کہ نئی حلقہ بندیاں غیر قانونی ہیں، نئی حلقہ بندیاں مردم شماری کے بعد ہی ہوسکتی ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی اب کی جانے والی  حلقہ بندیاں غیر قانونی ہیں، نئی حلقہ بندیاں پاکستان میں ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں 2 وزرئے اعظم ہیں، حکومت کو آئے ہوئے ایک ماہ بھی نہیں ہوا 4غیر ملکی دورے ہوگئے ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ  حمزہ شہباز نام نہاد  وزیراعلیٰ  ہیں، پنجاب بڑا صوبہ ہے  مگر صورتحال عجیب ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم مستحکم معیشت  چھوڑ کر گئے تھے لیکن یہ لوگ پاکستان کو دیوالیہ کرنا چاہتے ہیں  تاکہ  آثاثے غیر ملک چلے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج  میں مندی ہےاور ڈالر 193روپے کا ہوا ہے، ڈیڑھ ماہ میں پورے ملک کی معیشت کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

فواد چوہدری نے کہا کہ سری لنکا کے پاس تیل امپورٹ کرنے کے پیسے نہیں تھے، یہاں بھی ایسی صورتحال پیدا کی جارہی ہے، پاکستان کی معیشت کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے تجربہ کافی ہوگیا ہے،  90 دن  سے ایک روز بھی آگے کی حکومت ہمیں منظور نہیں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ نگران حکومت تشکیل دی جائے کیونکہ پاکستان کو اس وقت بحران سے نکالنا بہت ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ  یہ کسی ساسی جماعت کا نہیں بلکہ ملک کا مسئلہ  ہے، ہم پرجوکرمسلط ہوگئے ہیں۔

انہں نے مزید کہا کہ رانا ثنا اللہ عمران خان کو جیل بھیج کر پاکستان میں نہیں رہ سکتا، جو پیٹرول کی قیمت کا تعین نہیں کرسکتے وہ کہتے ہیں ایٹمی دھماکے کیے تھے۔

مزید پڑھیں3 mins agoوزیرِ اعظم کی عمران خان کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت

وزیرِ اعظم شہباز شریف کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی عمران...

3 mins agoپی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کی استدعا مسترد

سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کے وکیل کی الیکشن کمیشن کو نوٹس...

11 mins agoماں بیٹی سے زیادتی کا کیس انسداد دہشتگردی کی عدالت کے دائرہ اختیار سے باہر قرار

لاہور ہائی کورٹ نے چوہنگ میں ماں بیٹی سے زیادتی کا کیس...

27 mins agoسینئراینکرپرسن سمیع ابراہیم عدالت میں پیش، اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست نمٹا دی

عدالت نے ریمارکس دیے کہ سمیع ابراہیم نےاپنی پٹیشن میں حفاظتی ضمانت...

34 mins agoکاروباری دن کا آغاز، اسٹاک مارکیٹ میں 1 ہزار سے زائد پوائنٹس کی مندی

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری آغاز کے پہلے دن شدید مندی...

41 mins agoلاہور، تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز

صوبائی دارالحکومت لاہور میں آج سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کا آغاز...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More