امریکا میں دوسرے روز بھی فائرنگ کے دو واقعات، 3 افراد ہلاک، 8 زخمی

بول نیوز  |  May 16, 2022

امریکا میں گزشتہ روز مسلسل دوسرے دن بھی فائرنگ کے دو واقعات پیش آئے جن میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہوئے ہیں۔

پہلا واقعہ ریاست کیلیفورنیا کے شہر لگونا ووڈز میں ایک چرچ میں پیش آیا جہاں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق اتوار کی دوپہر کو پیش آئے اس واقعے میں حملہ آور کو پکڑ لیا گیا تھا۔

اورنج کاؤنٹی کے انڈرشیرف جیف ہیلاک نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ مقامی وقت کے مطابق تقریباً ڈیڑھ بجے لگونا ووڈز میں واقع جنیوا پریسبائٹیرین چرچ سے ایک نامعلوم شخص کو گرفتار کیا گیا جس کی عمر 60 سال کے قریب ہے۔ انہوں نے چرچ کے عملے کی بہادری کو بھی سراہا جس نے حملہ آور کو قابو کرکے بہت سی جانوں کو محفوظ کیا۔

شیرف کے ترجمان کیری بران کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت 30 سے 40 افراد چرچ میں موجود تھے جن میں اکثریت کا تعلق تائیوان سے ہے تاہم ابھی اس بات کی تحقیق جاری ہے کہ حملے کی وجہ نفرت انگیزی ہے یا کچھ اور۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ ریاست ٹیکساس میں پیش آیا۔ ہیرس کاؤنٹی کے شیرف آفس کی معلومات کے مطابق ایک مارکیٹ میں مختلف افراد کو گولیوں کا نشانہ بنایا گیا جن میں سے دو افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

شیرف ایڈ گونزالز نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ دو گروہوں میں تلخ کلامی کا نتیجہ ہے جس میں دو افراد موقع پر ہلاک جبکہ تین کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

یاد رہے کہ 14 مئی کو بھی نیویارک میں ایک 18 سالہ حملہ آور نے شاپنگ مال میں فائرنگ کرکے 10 افراد کی جانیں لے لی تھیں۔ ہفتے کی دوپہر کو یہ واقعہ بفلو کی ایک سپر مارکیٹ میں پیش آیا تھا جس میں تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے۔ پولیس نے واقعے کو نسل پرستی پر مبنی قرار دیا ہے۔

مزید پڑھیں19 hours agoفلسطینی خاتون صحافی ’شیریں ابوعاقلہ‘ کی ہلاکت پر لندن میں احتجاج

لندن میں ہزاروں کی تعداد میں افراد فلسطینی خاتون صحافی شیریں ابوعاقلہ...

20 hours agoبھارت میں بریانی فیسٹیول میں ’بیف بریانی‘ پیش کرنے پر پابندی

چنئی: بھارتی ریاست تمل ناڈو میں کلیکٹر نے بریانی فیسٹیول میں ’بیف...

1 day agoنیویارک میں سفید فام نوجوان کا نسل پرستانہ حملہ، 10 افراد ہلاک

نیویارک: امریکی ریاست نیو یارک کے شہر بفیلو میں ایک سفید فام...

1 day agoفن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو اتحاد میں شرکت، ترکی کی شدید مخالفت

ترکی نے فن لینڈ اور سوئیڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت...

1 day agoدبئی میں تین لاکھ ڈالرز سے زائد کا ڈاکہ، چار افراد گرفتار

دبئی کے جمیرہ ولیج میں ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر...

2 days agoروس نے فن لینڈ کی بجلی بند کرنے کی ٹھان لی

فن لینڈ کی جانب سے نیٹو میں شمولیت کے امکان کے باعث...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More