وزیراعظم کو اتحادیوں کو جلد انتخابات پر آمادہ کرنے کا ٹاسک مل گیا

بول نیوز  |  May 16, 2022

وزیراعظم شہباز شریف کو حکومتی اتحادیوں کو جلد انتخابات پر آمادہ کرنے کا ٹاسک سونپ دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے شہاز شریف کے ذمے اتحادیوں انتخابات پر راضی کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نوازشریف نے کہا اتحادیوں کو بتائیں کہ میعشیت کو سنبھالنے کے لیے نیا مینڈیٹ چاہیے، عالمی مالیاتی اداروں سے بات چیت اور بڑے فیصلوں کے لیے لانگ ٹرم حکومت کی ضرورت ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کے مطابق سخت فیصلے اس وقت کیے جاتے ہیں جب کچھ عرصے بعد اسکا تدارک بھی کیا جاسکے، اگر سخت فیصلے کروانے  ہیں تو پھر یقین دہانی کروائی جائے کہ انتخابات 2023میں ہوں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ اگرعمران خان کو کنٹرول نہیں کیاجاسکتا تو پھر ہمیں فوری انتخابات میں جانا ہوگا تاہم حتمی فیصلہ اتحادیوں سے مشاورت مکمل کرنے اور آمادگی پر ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیراعظم کے ہمراہ حکومتی وفد مسلم لیگ ن کے بلائے جانے والے ہنگامی اجلاس میں شرکت کے لئے لندن پہنچا تھا۔

لندن میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت 2 اجلاس منعقد ہوئے جس میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

 اس دوران نواز شریف نے جلد انتخابات پر حامی بھری جبکہ شہباز شریف کے گروپ نے انتخابی اصلاحات کے بعد الیکشن پر زور دیا۔

تاہم لندن میں ہونے والے ہنگامی اجلاس میں معاشی و سیاسی صورتحال سے نمٹنے کے لئے کوئی ایم فیصلے نہیں کیے گئے تھے ۔

مزید پڑھیں31 mins agoوزیراعظم کی موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے بچاؤ کے لئے فوری حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلی اور...

55 mins agoپاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار دس ممالک میں شامل

پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کے خطرے سے دوچار دس ممالک میں شامل ہوگیا...

56 mins agoبڑے پیمانے پرپلاٹس فراڈ کیس میں ضمانت پررہا ملزم عدالتی تحویل میں لینے کا حکم

عدالتِ عالیہ نے پلاٹوں کے معاملے پرفراڈ کیس میں ضمانت پررہا ملزم...

1 hour agoعمران خان کو جان کا نہیں بلکہ جیل جانے کا خطرہ ہے ، فیصل کریم

ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان کو...

1 hour agoپی ٹی آئی کی حکومت سے نمٹنے کے لئے نئی حکمت عملی تیار

پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے حکومت سے مؤثر انداز سے نمٹنے...

1 hour agoمحکمہ جنگلی حیات کا کریک ڈاؤن، جنگلی طوطوں کا ڈیلر گرفتار

محکمہ جنگلی حیات کا غیر قانونی شکاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More