الیکشن کمیشن کے فیصلے پرسب ڈگمگا گئے ہیں، فیاض الحسن چوہان

بول نیوز  |  May 16, 2022

فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے پرسب ڈگمگا گئے ہیں۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیاض الحسن چوہان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ کے شہرمیں جلسہ گاہ بھرا ہوا تھا، راناثناءاللہ کہتا ہے انکے جلسے میں 20 بندے بھی نہیں نکلنے دوں گا۔

انہوں نے کہا کہ پوری قوم کی نظریں الیکشن کمیشن پرہیں، الیکشن کمیشن کسی سازش کا شکارنہ ہو، منحرف ارکان کے فیصلے پرسب پریشان ہوگئے، الیکشن کمیشن کے فیصلے پرسب ڈگمگا گئے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پرسوں تک نااہل نہ کیا تواعتماد ختم ہوجائے گا، مجھ سمیت 22 کروڑعوام کا الیکشن کمیشن پراعتماد ختم ہوجائے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ 26 ایم پی ایزکا کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، ہم نےعراق اورسری لنکا والاماحول نہیں بننے دینا، عالمی سازش کو روکناعدلیہ اوراداروں کی بھی ذمے داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو بنانا ری پبلک کی طرف لیکرجانے کی کوشش نہ کریں، پنجاب میں پی ٹی آئی کے خلاف غنڈہ گردی کی تحریک شروع ہے، ہمارے کارکنان کے گھروں پرچھاپے مارے جا رہے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ عدلیہ اوراداروں سے نوٹس لینے کی اپیل ہے، منحرف ارکان آرٹیکل63اے کے تحت ڈی سیٹ ہوجاتے ہیں، منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نے کہا کہ الیکشن کمیشن منحرف ارکان کا فیصلہ ایک ماہ میں کرنے کا پابند ہے، الیکشن کمیشن نے منحرف ایم این ایزکوکلیئرقراردیدیا۔

انہوں نے کہا کہ گورنرپنجاب کوگریڈ17کے آفیسرکے دستخط سے اتارنے کی کوشش کی گئی، پنجاب میں آئینی بحران ہے،ابتک کابینہ نہیں بنائی گئی۔

مزید پڑھیں22 mins agoشریف مافیا کا طریقہ واردات اچھا نہیں، مراد سعید

مراد سعید نے کہا ہے کہ شریف مافیا کا طریقہ واردات اچھا...

30 mins agoپاکستان ریلویز اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے مابین لینڈ رینٹ سے متعلق معاہدہ طے پا گیا

پاکستان ریلویز اور پاکستان اسٹیٹ آئل کے مابین لینڈ رینٹ سے متعلق...

51 mins agoعمران نیازی امریکی سازش کی طرح اب اپنی جان کو خطرے کا بیانیہ بنا رہے ہیں، رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی امریکی سازش کی طرح...

51 mins agoقومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں کا تعاون اہمیت رکھتا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ قومی مفاد کے فیصلوں میں اتحادیوں...

1 hour agoوزیراعظم کو اتحادیوں کو جلد انتخابات پر آمادہ کرنے کا ٹاسک مل گیا

وزیراعظم شہباز شریف کو حکومتی اتحادیوں کو جلد انتخابات پر آمادہ کرنے...

2 hours agoوزیراعظم کی موسمیاتی تبدیلی اور پانی کے بچاؤ کے لئے فوری حکمت عملی تیار کرنے کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک بھر میں موسمیاتی تبدیلی اور...

تازہ ترین نیوز پڑہنے کے لیے ڈاؤن لوڈ کریں بول نیوزایپ

General Rectangle – 300×250
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More