کیچ:سیکورٹی فورسزکی کارروائی،مبینہ خاتون دہشت گردگرفتار

سماء نیوز  |  May 16, 2022

بلوچستان کے ضلع کیچ میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ خاتون دہشت گرد کو گرفتار کرلیاہے۔

سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق کیچ کے علاقے ہوشاب میں سی ٹی ڈی اور وومن پولیس نے مشترکہ کارروائی کی۔

اس دوران کالعدم بلوچ تنظیم سے تعلق رکھنے والی مبینہ خاتون دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا۔

 گرفتار خاتون کے قبضے سے دھماکہ خیزمواد اور ڈیٹونیٹر بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق گرفتار خاتون دہشتگرد سے تفتیش کی جارہی ہے ۔ 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More