موبائل فونز پرٹیکس بڑھانے،گاڑیوں کی درآمد پر پابندی کی تجویز

سماء نیوز  |  May 16, 2022

وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے 10 ماہ کے دوران صرف اسمارٹ فونز،گاڑیوں اور خوراک کا درآمدی بل 11 ارب ڈالر سے تجاوز کرگیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے موبائل فونز کی درآمد پر ٹیکس بڑھانے اور گاڑیوں کی درآمد پر ممکنہ پابندی کی تجویز سامنے آئی ہے۔

مشینری اور آٹو پارٹس کی درآمد پر ریگولیٹری میں اضافے اور درآمدی خوراک سمیت دیگر لگژری اشیاء پر ٹیکس میں اضافے کی تجاویز زیرغور ہیں۔

ذرائع کے مطابق مذکورہ تجاویز آئندہ بجٹ کے سلسلے میں تیار کی جارہی ہے تاہم ان تجاویز کی منظوری وفاقی کابینہ  سے بھی لی جاسکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 ماہ کے دوران ایک ارب 81 کروڑ ڈالر کے اسمارٹ فون امپورٹ کیے گئے جبکہ اس دوران  ایک ارب 66 کروڑ ڈالر کی گاڑیاں بھی درآمد کی گئیں۔

حکام کے مطابق رواں مالی سال کے دوران جولائی تا اپریل 7 ارب 74 کروڑ ڈالر کی خوراک جبکہ اس دوران خام تیل، گیس سمیت 17 ارب ڈالر کی پٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔

رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت بڑھنے پر پٹرولیم سیکٹر کا درآمدی بل بھی دگنا ہوگیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More