اسمبلیاں تخلیل کرکے الیکشن کااعلان کیا جائے، فوادچوہدری

سماء نیوز  |  May 17, 2022

سابق وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد وفاق اور پنجاب حکومت عملی طور پر ختم ہوگئيں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے آج پی ٹی آئی کا مؤقف تسلیم کرلیا، فیصلے کے بعد شہبازشريف اور حمزہ شہباز اپنی اکثريت کھوچکے، شہبازشریف اور حمزہ شہباز کو اپنے عہدے چھوڑ دینے چاہیئں۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ واضح ہوگیا کہ منحرف ارکان کا ووٹ شمار نہیں ہوگا لہذا ہمارا مطالبہ ہے کہ اسمبلیوں کو تخلیل کرکے الیکشن کا اعلان کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے یہ واضح ہوگیا ہے کہ منحرف اراکین اب اسمبلی میں نہیں رہ سکتے نہ ان کا ووٹ شمار ہوسکتا ہے تاہم نااہلی کا معاملہ عدالت نے پارلیمنٹ پر چھوڑ دیا ہے۔

رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ اگر یہ فیصلہ تحریک عدم اعتماد سے پہلے آتا تو زیادہ بہتر ہوتا کیونکہ آج ڈالر کا ریٹ 200 تک پہنچ گئی ہے اور موجودہ حکومت نے صرف ایک ماہ میں معیشت کو بہت نقصان پہنچایا۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک نئی الیکشن کی طرف بڑھ رہا ہے مگر جب تک الیکشن کا اعلان نہیں ہوتا تو ہمارا بنیادی مطالبہ ہے تب تک تحریک انصاف کا جلسوں اور لانگ مارچ کا پروگرام جاری رہے گا۔

سابق وزیراطلاعات کا کہنا تھا کوئی بھی فیصلہ 100 فیصد غلط یا صحیح نہیں ہوسکتا جو فیصلہ غلط ہوگا اس کو غلط اور جو فیصلہ صحیح ہوگا اس کو صحیح کہیں گے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ کا کہنا تھا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر پر تحریک انصاف کا اعتماد نہیں ہے الیکشن کمشنر ایسا ہونا چاہئے جس پر تمام فریقین کو اعتماد ہو۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More