یہ کوئی فیصلہ نہیں سپریم کورٹ کی رائے ہے،پرویزرشید

سماء نیوز  |  May 17, 2022

رہنما مسلم لیگ ن پرویز رشید کا کہنا ہے کہ منحرف اراکین کے حوالے سے سپریم کورٹ نے فیصلہ نہیں صدارتی ریفرنس پر رائے دی ہے۔

سماء کے پروگرام سات سے آٹھ میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ صدر مملکت نے معاملے پر جس پر سپريم کورٹ نے اپنی رائے دی ہے۔

پرویزرشید کا کہنا تھا کہ جب تفصیلی فیصلہ آئے گا تو قانونی ماہرین سے مشاورت کے بعد اس پر کوئی رائے قائم کریں گے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ سپریم کورٹ کی یہ رائے ماضی کے کیسز پر بھی لاگوں ہوگی یا اس کا اطلاق آئندہ کے کیسز پر ہوگا۔

تاحیات نااہلی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ عدالت نے یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھیج دیا ہے اور اس معاملے پر سب کی رائے سن کر قانون سازی کرنی چاہئے۔

پرویزرشید کا کہنا تھا کہ قبل از وقت الیکشن کے حوالے پارٹی میں دو رائے موجود ہیں کچھ فوری الیکشن کے حق میں ہے جبکہ کچھ لوگوں کی رائے ہے کہ الیکشن مقررہ وقت پر ہونی چاہئے مگر سیاسی جماعتوں میں اختلاف رائے ہوتی ہے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ دونوں طرف کے لوگوں کی رائے قابل قدر ہے مگر ہمیں فوری اليکشن کی باتوں سے گھبرانا نہيں چاہيے۔ مزید کہا کہ معيشت کيلئے سخت فيصلے کرنے ہوں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More