پشاور میں حساس ادارے کا اہلکار شہید

سماء نیوز  |  May 18, 2022

پشاور کے علاقے سرکی گیٹ کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کرکے حساس ادارے کے اہل کار کو شہید کردیا۔

پولیس کے مطابق ملزمان نے گھات لگا کر اہلکار کی گاڑی پر فائرنگ کی، جس سے اہلکار موقع پر ہی شہید ہوگیا، حملے میں ایک اور اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوئے۔

شہید اہل کار کی شناخت نجیب کے نام سے کی گئی ہے، جب کہ شدید زخمی دوسرے اہلکار کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہ گیر جنید بھی زخمی ہوا ہے جس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔

حملے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ حملے کے بعد پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More