چیف جسٹس کا تفتیشی اداروں میں حکومتی مداخلت پرازخود نوٹس

سماء نیوز  |  May 18, 2022

چیف جسٹس عمرعطاء بندیال نے حکومتی شخصیات کی جانب سے احتساب کے عمل میں مداخلت کا نوٹس لے لیا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ افسروں کے تبادلوں اور تحقیقات میں مداخلت سے نظام انصاف میں خلل پڑسکتاہے، حکومتی مداخلت سے شواہد ضائع ہونے اور  پراسیکیوشن پر اثرانداز ہونے کا خدشہ ہے۔

نوٹس کے مطابق اہم افسران کی ٹرانسفر پوسٹنگ نظام انصاف میں مداخلت کے مترادف ہے اس مداخلت سے شواہد میں ردوبدل اور غائب ہونے کا خدشہ ہے۔ احتساب قوانین میں تبدیلی نظام انصاف کو نیچا دکھانے کے مترادف ہے۔

عدالت کے مطابق اعلیٰ حکومتی شخصیات کی مداخلت سے ریکارڈ ٹیمپرنگ کا بھی خدشہ ہے، چیف جسٹس کی سربراہی میں 5رکنی لارجزبینچ سماعت کرے گا۔

چیف جسٹس نے ازخود نوٹس ساتھی جج کی نشاندہی پر لیتے ہوئے 19 مئی کو دن ایک بجے سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More