بادشاہ کی قبر پر کتبہ بھی نہیں لگایا جاتا۔۔ سعودی عرب میں قبریں کچی کیوں رکھی جاتی ہیں؟ اہم معلومات

ہماری ویب  |  May 26, 2022

ایک سادہ اسٹریچر پر رکھی میت کو قالین پر رکھا گیا اور نماز جنازہ ادا کی گئی جس کے بعد عام سی ایمبولینس میں رکھ کر قبرستان پہنچایا گیا اور پھر پہلے سے تیار قبر میں میت کو دفن کر دیا گیا۔ نہ تو کوئی ہنگامہ کیا گیا نہ ہی کسی بہت بڑی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

امیر ریاست کا بادشاہ جس کی قبر پر کتبہ بھی نہیں

آپ کو یہ جان کر شاید حیرت ہو کہ اوپر بیان کیا گیا واقعہ کسی عام شخص کی تدفین کا نہیں بلکہ دنیا کے ایک امیر ترین ملک سعودی عرب کے بادشاہ عبداللہ کا ہے۔ کنگ عبداللہ اگر چہ دنیا کے سب سے بڑے تیل کے ذخائر رکھنے والے ملک کے بادشاہ تھے اور ہمیشہ ایسی پر آسائش زندگی بسر کرتے رہے جس کا عام انسان تصور بھی نہیں کرسکتا اس کے باوجود ان کا جنازہ دنیا بھر کے بادشاہوں کے مقابلے میں بہت سادہ تھا۔ ان کی قبر بھی کچی رکھی گئی جس پر کتبہ تک نہیں لگایا گیا۔ سعودی عرب میں ہر خاص و عام کی قبر کچی ہی رکھی جاتی ہے۔ ایسا کیوں ہے؟ آئیے اس بارے میں جانتے ہیں

سعودی عرب میں قبریں کچی کیوں رکھی جاتی ہیں؟

سعودی عرب ایک ایسی اسلامی ریاست ہے جہاں سے اسلام کا ظہور ہوا اسی وجہ سے وہاں کے تمام قوانین میں اسلامی اصولوں کو ماننے کی روایت قائم ہے۔ جہاں تک بات قبریں کچی رکھنے کی ہے تو اس سلسلے میں دارالافتاء دیوبند میں ایک سوال کے جواب میں کہا گیا “ قبریں اگر اتنی پرانی ہوگئی ہوں کہ ان میں مردے بوسیدہ ہوکر مٹی میں مل گئے ہوں تو ان قبروں کو مٹاکر ان کی جگہ نئی قبر بنانا درست ہے، اس خوف سے کہ کہیں دوسری قبر وہاں نہ بن جائے قبروں کو پختہ کرنا درست نہیں کیونکہ اگر یہ سلسلہ شروع ہوگیا تو ایک وقت ایسا بھی آسکتا ہے کہ پوری کی پوری آبادی قبر میں تبدیل ہوجائے“ (جواب نمبر: 36157)

متحدہ عرب امارات کے سربراہ کی قبر بھی سادہ ہے

اس حوالے سے حال ہی میں شیخ خلیفی بن زیدالنہیان کی تدفین اور سادہ قبر بھی ایک مثال ہے جس میں متحدہ عرب امارات جیسی ریاست کا بادشاہ کو بھی کچی قبر میں دفن کیا گیا۔

جنت البقیع جہاں مقدس ہستیاں دفن ہیں

جنت البقیع اسلامی دنیا کا ایسا تاریخی قبرستان ہے جہاں کئی مقدس ہستیاں دفن ہیں اس کے باوجود اس قبرستان میں نہ تو کسی کی قبر پکی کی گئی ہے نہ ہی یہاں کتبہ لگایا جاتا ہے بلکہ ہر چند ماہ بعد قبرستان پر بلڈوزر پھیر کر قبریں برابر کر دی جاتی ہیں تاکہ دیگر مردوں کو وہاں دفن کیا جاسکے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More