پنجاب یونیورسٹی: طلبا تنظیموں میں جھگڑا، تصادم، 5 زخمی، 11 گرفتار

ہم نیوز  |  May 26, 2022

لاہور: پنجاب یونیورسٹی میں طلبا تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے کے نتیجے میں پانچ طلبا زخمی ہو گئے ہیں جب کہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ طلبا کو گرفتار کر لیا ہے۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں بتایا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے الیکٹریکل ڈپارٹمنٹ کے گراؤنڈ میں اس وقت طلبا تنظیموں کے درمیان پہلے جھگڑا اور پھر تصادم ہوا جب ایک تنظیم نے ریلی نکالی۔

طلبا تنظیموں کے درمیان ہونے والے جھگڑے اور تصادم کے باعث پانچ طلبا زخمی ہوئے جس کے بعد موقع پر پہنچنے والی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گیارہ طلبا کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کی جانب سے یونیورسٹی کے ڈپارٹمنٹ میں چھاپے بھی مارے گئے ہیں۔

ہم نیوز نے اس ضمن میں ذرائع سے بتایا ہے کہ طلبا کی گرفتاریوں کے خلاف طلبا تنظیم نے احتجاجاً کیمپس پل کو دونوں اطراف سے بلاک کیا جس پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More