کرپٹو کرنسی میں ریکارڈ کمی، 18 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی

ہم نیوز  |  Jun 14, 2022

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی، 18 ماہ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئی۔

ایک بٹ کوائن کی قیمت 24 ہزار ڈالرز سے بھی نیچے چلی گئی جو دسمبر 2020 کے بعد سب سے کم قیمت ہے۔ اس وقت بٹ کوائن کا ایک یونٹ 12 فیصد کمی کے ساتھ 23 ہزار 619 ڈالرز میں فروخت کیا جارہا ہے۔

دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی کی قدر میں ریکارڈ کمی سے کرپٹو مارکیٹ کو 200 ارب ڈالرز سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے، عالمی کرپٹو کرنسی مارکیٹ نومبر 2021 میں 29 کھرب ڈالر تک پہنچ گئی تھی.

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More