ایک چارج میں ہزار کلومیٹر تک چلنے والی الیکٹرک کار متعارف

ہم نیوز  |  Jun 18, 2022

ہالینڈ کی ایک کمپنی نے دنیا کی  جدید ترین سولر پینل سے لیس الیکڑک کار متعارف کرائی ہے جو ایک ریچارج میں ہزار کلومیٹر تک چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کمپنی نے کار کو لائٹ ایئر زیرو کا نام دیا ہے، جسے چھ سال کی ریسرچ و ڈیولپمنٹ، پروٹوٹائپنگ اور متعدد بار کی ٹیسٹنگ کے بعد باقاعدہ طور پر پیداوار کی اجازت دی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کار کی چھت اور دروازوں پر سولر پینل نسب کئے گئے ہیں جس کی مدد سے کار کو کسی بھی جگہ پر ریچارج کیا جا سکتا ہے۔

سولر گاڑی ایک ریچارج سے تقریباً 1000 کلومیٹر سفر کر سکے گی جبکہ دن کے اوقات میں یہ گاڑی 70 کلومیٹر اضافی چل سکے گی۔

یومیہ سفر 35 کلومیٹر سے کم ہوا تو کار کو سات ماہ تک چارج کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

رپورٹ کے مطابق گاڑی کی قیمت ڈھائی لاکھ یورو (5 کروڑ 35 لاکھ پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے جبکہ پہلی کار نومبر میں فراہم کر دی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More