ہم نیوز | Jun 21, 2022
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے شیڈول پر دونوں بورڈز کے درمیان بات چیت آخری مراحل میں پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز تیرہ ستمبر سے دو اکتوبر کے درمیان کھیلی جائے گی۔
پاک انگلینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز لاہور، کراچی، راولپنڈی کے علاوہ ملتان میں بھی کرانے پر غور کیا جا رہا ہے۔
دونوں بورڈز کے درمیان گزشتہ سال نومبر میں7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنے پر اتفاق ہوا تھا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More