ٹوآئلٹ کے اوپر یہ دوسرا بٹن کیوں ہوتا ہے؟ 4 روز مرہ کے استعمال کی چیزوں کے بارے میں دلچسپ حقائق جو کریں لوگوں کی کئی مشکلات آسان

ہماری ویب  |  Jun 23, 2022

تیز رفتار زندگی میں ہم اکثر چیزوں پر غور نہیں کرتے اور نظر انداز کردیتے ہیں جبکہ ان میں سے کچھ ہمارے کام کی ہوتی ہیں۔ آئیے آج ہم آپ کو ایسی ہی چند چیزوں کے بارے میں بتاتے ہیں۔

گھڑی ہمیشہ ایک ہی جانب کیوں گھومتی ہے؟

دنیا کی تمام گھڑیاں ہمیشہ ایک رخ پر گھومتی ہیں اور اس عمل کو "کلاک وائز" کہا جاتا ہے لیکن ایسا کیوں ہے؟ اس بات کا جواب یہ ہے کہ قدیم زمانے میں جب انسان کے پاس گھڑی کا کوئی تصور موجود نہیں تھا تب لوگ سورج کا رخ دیکھتے ہوئے لکڑی کی چھڑی سے وقت کی شکل بناتے تھے۔ وہ چھڑیاں کلاک وائز گھمائی جاتی تھیں۔ جدید گھڑیوں کا تصور بھی درحقیقت وہیں سے چلا آرہا ہے۔

ٹوائلٹ کے اوپر دوسرا بٹن کیوں ہوتا ہے؟

ٹوائلٹ میں ایک بٹن تو فلش کے لیے ہوتا ہے جب کہ دوسرے بٹن کا مقصد بھی فلش کرنا ہی ہے۔ دراصل ایک بٹن دبانے سے پانی زیادہ آتا ہے اور دوسرے سے پانی کم مقدار میں آتا ہے۔ اس کو بنانے کا مقصد دراصل پانی کے غیر ضروری بہاؤ کو روکنا تھا۔ عام طور پر لوگ ایک ہی بٹن استعمال کرتے ہیں جس کی وجہ سے دوسرا بٹن خراب بھی ہوجاتا ہے اور لوگ اس کا مقصد نہیں جان پاتے۔

خلاباز باتھ روم کیسے جاتے ہیں؟

اگرچہ خلابازوں کے لیے باتھ روم کا انتظام ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود جب وہ کسی دوسرے سیارے پر اتر چکے ہوں تب ان کا باتھ روم جانا بہت مشکل ہوجاتا ہے اس لئے وہ ڈائپرز پہنتے ہیں۔

کتے کو زیادہ چاکلیٹ نہ کھلائیں ورنہ

لوگ پالتو کتوں کو اپنی پسند کی چیزیں کھلاتے ہیں لیکن کتوں کو چاکلیٹ کھلاتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے کیونکہ چاکلیٹ کے اندر موجود تھیوبرومائن نامی عنصر انسان تو با آسانی ہضم کرلیتے ہیں لیکن اس کی زیادہ مقدار کتوں کے لئے جان لیوا ثابت ہوتی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More