سونا گر گیا، ہزاروں روپے کی کمی

ہم نیوز  |  Jun 23, 2022

ملک میں آج سونےکی فی تولہ قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج سونےکی فی تولہ قیمت میں 4600 روپےکمی ہوئی ہے، جس کے بعد ملک میں سونےکی فی تولہ قیمت 1 لاکھ 40 ہزار 700 روپے ہوگئی ہے۔

دس گرام سونےکا بھاؤ 3 ہزار 943 روپےکمی کے بعد ایک لاکھ 20 ہزار 628 روپے ہوگیا ہے۔

دوسری جانب عالمی صرافہ میں سونےکا بھاؤ 8 ڈالربڑھ کر 1831 ڈالرفی اونس ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More