بدترین رہائش، کراچی کا دنیا میں پانچواں نمبر

ہم نیوز  |  Jun 23, 2022

دنیا بھر میں رہائش کے قابل شہروں میں کراچی پانچواں بدترین شہر قرار پایا ہے۔

اکنامسٹ انٹیلی جنس یونٹ نے 2022 کے لیے دنیا بھر میں رہائش کے لیے بہترین اور بدترین شہروں کی فہرست جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق رہائش کے لیے دنیا کا بہترین شہر آسٹریا کا دارالحکومت ویانا رہا۔ ویانا کے بعد ڈنمارک کا شہر کوپن ہیگن دوسرے، سوئٹزر لینڈ کا شہر زیورخ تیسرے، کینیڈین شہر کیلگری چوتھے جبکہ کینیڈا کا ہی ایک اور شہر وینکوور 5 ویں نمبر پر رہا۔

رہائش کے لیے موزوں ترین شہروں میں جنیوا چھٹے، جرمنی کا شہر فرینکفرٹ 7 ویں، کینیڈا کا شہر ٹورنٹو 8 ویں، نیدرلینڈز کا شہر ایمسٹرڈیم 9 ویں جبکہ جاپانی شہر اوساکا اور آسٹریلیا کا شہر میلبورن مشترکہ طور پر 10 ویں نمبر پر رہے۔

اس کے مقابلے میں دنیا میں رہائش کے لیے سب سے غیر موزوں شہروں میں تہران، دوالا، ہرارے، ڈھاکا، پورٹ مورسبی، کراچی، الجزائر، تریپولی، لاگوس اور دمشق شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More