ورلڈ اکیوٹک چیمپیئن شپ: امریکہ کی آرٹسٹک تیراک مقابلے کے دوران بے ہوش، کوچ نے پانی کی تہہ سے نکال کر جان بچائی

بی بی سی اردو  |  Jun 23, 2022

Getty Imagesانیتا نے فانئل مقابلے میں ساتویں پوزیشن حاصل کی

امریکہ کی آرٹسٹک (فنکار) تیراک انیتا الواریز کو ورلڈ اکیوٹک چیمپیئن شپ کے ایک سولو مقابلے کے دوران بے ہوش کے ہونے کے بعد ان کی کوچ نے سوئمنگ پول کی تہہ سے نکال کر ان کی جان بچائی۔

پچیس سالہ انیتا بداپسٹ میں جاری اکٹویک چیمپیئن شپ کے سولو فری میں اپنے فن کے مظاہرے کے دوران بے ہوش ہونے کی وجہ سے ڈوب گئیں۔ جب انھیں سوئمنگ پول کی تہہ سے نکالا گیا تو ان کی سانسیں رک چکی تھیں۔

انیتا ایلواریز کی کوچ آندرے فوئنٹس انھیں سوئمنگ پول کی تہہ سے نکال کر لائیں اور پھر انھیں سٹریچر پر ڈال کر وہاں سے لے جایا گیا۔

امریکہ کی سوئمنگ ٹیم نے بعد میں کوچ آندرے فوینٹس کا ایک بیان جاری کیا کہ انیتا ایلواریز اب ٹھیک ہیں۔

Getty Images

انیتا ایلواریز گزشتہ برس بارسلونا میں اولمپک کوالیفائنگ مقابلے میں بھی بے ہوش ہو گئیں تھیں۔ اس وقت بھی انھیں ان کی کوچ فوئنٹس نے ہی بچایا تھا۔

تیراک انیتا ایلوریز کے تازہ واقع پر کوچ آندرے فوئنٹس نے بیان میں کہا ہے کہ ’انیتا بلکل ٹھیک ہیں۔ ڈاکٹروں نے ان کی دل کی دھڑکن، آکسیجن، شوگر لیو، بلڈ پریشر کو چیک کیا ہے،سب ٹھیک ہیں۔‘

یہ بھی پڑھیئے

کارڈیک اریسٹ یا حرکت قلب بند ہونے کی وجوہات کیا ہو سکتی ہیں؟

یورو 2020 فٹبال میچ کے دوران کھلاڑی کے بیہوش ہونے پر میچ روک دیا گیا

انھوں نے کہا کہ یعض اوقات ہم بھول جاتے ہیں کہ سخت برداشت والے مقابلوں، جسیے میراتھن، سائیکلنگ، کراس کنٹری، میں بھی ایسا ہو جاتا ہے۔ ہم نے ایسی تصاویر بھی دیکھی ہیں کہ کچھ اتھلیٹ اختتامی لکیر تکنہیں پہنچ پاتے اور دوسرے اتھلیٹ ان کی مدد کرتے ہیں۔‘

Getty Images

ہمارا کھیل بھی دوسروں سے مختلف نہیں ہے، فرق یہ ہے کہ ہم پول میں ہوتے ہیں اور برداشت کی حدودوں کو چھونے کی کوشش کرتے ہیں، یعض اوقات ہم کامیاب ہو جاتے ہیں۔

کوچ آندرے فوئنٹس نے کہا: ’انیتا اب اچھا محسوس کر رہی ہے۔ ڈاکٹروں کا بھی کہنا ہے کہ وہ بلکل ٹھیک ہے۔ وہ کل پورا دن آرام کریں گیں اور پھر ڈاکٹروں کے ساتھ مشورے کے بعد فیصلہ کریں گیں کہ انھیں فائنل میں حصہ لینا ہے یا نہیں۔‘

سپین کے اخبار مارکا نے لکھا ہے کہ چار بار اولمپک میڈل جیتنے والے آندرے فوئنٹس نے کہا ہے کہ وہ خود اس لیے سوئمنگ پول میں چھلانگ لگا گئیں کیونکہ لائف گارڈ ایسا نہیں کر رہے تھے۔

سپین کے ریڈیو سے بات کرتے ہوئے فوئنٹس نے کہا : ’مجھے لگا ایک گھنٹہ ہو گیا ہے۔ میں نے کہا کہ حالات ٹھیک نہیں ہیں۔ میں لائف گارڈز پر چلا رہی تھی کہ پانی میں اترو۔ لیکن شاید ان تک میری بات نہیں پہنچی یا وہ میری بات نہیں سمجھے۔‘

اُس(انیتا) کی سانس رک چکی تھی۔ میں جتنا تیزی سے تیر سکتی تھی تیری ،جیسے میں اولمپک فائنل میں ہوں۔‘

انیتا ایلوریز نے اپنی روٹین میں 87.6333 پوائنٹس حاصل کیے اور فائنل میں ساتھویں پوزیشن پر آئیں۔

Getty Images
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More