مستحکم اور پھلتی پھولتی معیشت کا بیڑہ غرق 8 ہفتوں میں غرق کردیا، اسد عمر

ہم نیوز  |  Jun 23, 2022

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی جنرل سیکریٹری اسد عمر نے کہا ہے کہ اچھی بھلی مستحکم اور پھلتی پھولتی معیشت کا بیڑہ غرق محض 8 ہفتوں میں غرق کردیا، 8 ہفتوں میں عوام مزید دو عدسوں سے شہباز شریف کو دیکھتے اور سنتے ہیں۔

ہم نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کڑی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف نے نالائقی اور نااہلیت میں جو نام پیدا کیا ہے وہ بھی غیر معمولی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہبازشریف جس معاہدے کی بات کررہے ہیں اس میں تیل 150 روپے لیٹر دستیاب تھا، شہباز شریف کی جانب سے آئی ایم ایف معاہدے کو اپنی چوری کی ڈھال بنایا جارہا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدے کو وزیراعظم بھیک مانگنے کا جواز بنا رہے ہیں، 6 ہزار ارب کا ٹیکس جمع کرکے پاکستان تیزی سے خود کفالت کی جانب بڑھ رہا تھا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More