5 لاکھ جرمانہ ۔۔ پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والوں کو کیا سزا ہوگی؟

ہماری ویب  |  Jun 28, 2022

اسلام میں 4 شادیوں کی اجازت بیویوں کے ہاں کرنے پر کرنے کی اجازت ہے یعنی اگر پہلی بیوی دوسری شادی کرنے کی اجازت دے تو ہی شوہر دوسری شادی کر سکتا ہے۔ لیکن ہمارے ہاں بیوی سے اجازت نہیں لی جاتی اور مرد دوسری شادی کرلیتا ہے جو قانونی اعتبار سے بھی جرم ہے۔

لاہور ہائیکورٹ میں پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی کرنے والےشخص کی سزا کیخلاف اپیل خارج کر دی گئی۔ کورٹ نے اس شخص کو 6 ماہ کی قید اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ بیوی کی اجازت کےبغیر شادی کرنے والے غلام حسین کو 20 اکتوبر 2020ء کو مجسٹریٹ نے سزا سنائی تھی۔ 4 فروری کو غلام حسین کو گرفتار کیا گیا تھا۔ دورانِ سماعت ملزم کے وکیل کا مؤقف تھا کہ اس کیس میں سزا دینے کا اختیار فیملی عدالت کے پاس ہے مجسٹریٹ کے پاس نہیں۔

قانون کے مطابق بھی کوئی بھی شخص اپنی پہلی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی نہیں کر سکتا اور اگر کوئی مرد ایسا کرے اور پہلی بیوی کا نان نفقہ مکمل ادا نہ کرے تو اس پر قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More