قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے کاؤنٹی میچ میں شاندار سنچری اسکور کی ہے۔
سیسیکس کی نمائندگی کرتے ہوئے محمد رضوان نے اب تک ناقابل شکست 121 رنز بنائے ہیں، ان کی اننگز میں 21 چوکے شامل ہیں۔
30 سالہ رضوان کی یہ رواں کاؤنٹی سیزن کی پہلی جب کہ فرسٹ کلاس کیریئر کی 16 ویں سنچری ہے۔
💯 FOR RIZWAN!
What a knock by the Pakistan international 👏
— LV= Insurance County Championship (@CountyChamp) June 28, 2022
رواں کاونٹی سیزن میں اب تک سب سے زیادہ رنز شان مسعود نے بنا رکھے ہیں، انہوں نے 8 میچوں 86 کی اوسط سے 1037 رنز بنائے ہیں۔