رویت ہلال کمیٹی اجلاس آج، چاند نظر آنے کے امکانات کم، عید 10 جولائی کو متوقع

ہم نیوز  |  Jun 29, 2022

 ذو الحجہ کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا۔

 عید البقر 9 جولائی کو ہو گی یا 10 کو آج فیصلہ ہو جائے گا۔ ذوالحجہ  کا چاند دیکھنے کے لیےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا  مرکزی اجلاس  آج کراچی میں طلب کیا گیا ہے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس یونیورسٹی روڈ گلستان جوہر میں واقع محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہوگا ۔اجلاس کی  سربراہی کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے۔ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ دفاتر میں ہوں گے۔

رویت ہلال کمیٹی کے اجلاس میں وزارت مذہبی امور، سپارکو، محکمہ موسمیات اور وزارت سائنس وٹیکنالوجی سے تعلق رکھنے والے نمائندگان بھی شریک ہوں گے۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے چاند کے حوالے سے اعلان کرےگی۔

 واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے عید البقر10 جولائی بروز اتوار  کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More